ریسکیو نے ہماری کوئی مدد نہیں کی: سوات سانحہ میں زندہ بچنےوالےشہری کی گواہی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
سٹی42: دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں زندہ بچ جانے والے مردان کے روح الامین نے کہا ہے کہ ریسکیو والے موقع پر پہنچے لیکن ہماری کوئی مدد نہیں کی۔
دریائے سوات میں پانی کا ریلا آنے سے 17 سیاح کئی گھنٹے تک دریا کے وسط مین ایک کم اونچے ٹیلے پر پھنسے رہے ، مدد نہ پہنچی اور ٹیلا مسلسل بڑھتے پانی میں ڈوب گیا تو 18 افراد پانی میں بہہ گئے تھے، ان میں سے 4 افراد کو مقامی شہریوں نے بچالیا تھا اور 11 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
مزید 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔
دریائے سوات کے واقعے میں زندہ بچ جانے والے روح الامین نے بتایا کہ ہم دریا کے کنارےکھڑے تھےکہ سیلابی ریلے نےگھیر لیا۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو والے موقع پر پہنچے لیکن ہماری کوئی مدد نہیں کی، 6 لوگ بچ گئے،باقی پانی میں بہہ گئے۔
خیال رہے کہ مردان کے روح الامین کی بیٹی اور کزن کی لاش نکال لی گئی ہے، ان کا بیٹا اب تک لاپتہ ہے۔
سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد علی امین نے تین افسر معطل کر دیئے
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکپتن میں سیلاب سےگاؤں سوڈا مکمل دریابُرد، ایم 5 موٹر وے ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک بند
(ویب ڈیسک )دریائے چناب اور ستلج کے سیلاب سے متاثرہ جلال پور پیر والا شہر سمیت درجنوں بستیوں میں پانی اب بھی موجود ہیں، نوراجہ بھٹہ کے مقام پر شگاف بند کرنے کا کام جاری ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے 13ویں روز بھی ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک بند ہے، بحالی کے لیے پانی اترنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔
پاکپتن میں دریائے ستلج سے زمینی کٹاؤ کا عمل جاری ہے، گاوں سوڈا مکمل دریا بُرد ہوگیا ، چک باقر کے 50 گھر بھی کٹاؤ کی زد میں آگئے۔
آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال
دوسری جانب دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے۔
ٹھٹہ سجاول پل پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کچےکے 10 سے زائد دیہات زیرِ آب آگئے۔
پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیرِ آب آگئیں جس کے بعد مکینوں نے حفاظتی بند پر پناہ لے لی۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان
مٹیاری میں کچے کے علاقے متاثر
مٹیاری میں کچے کے علاقے بھی متاثر ہو گئے، مکین اپنی مدد آپ کے تحت کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سعید آباد کے کچے کے علاقے زیرِ آب آنے سے فصلیں بھی متاثر ہوگئیں۔
احمد پور سیال میں سیلاب کے پانی سے تعفن پھیلانے لگا
احمد پور سیال کے محلہ امیر پور میں سیلاب کے پانی سے تعفن پھیلانے لگا ، سیلاب متعدد مکانات تباہ ہوگئے ، اہل محلہ کہتے ہیں سیلابی پانی سےمچھر پرورش پا رہاہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔
Currency Exchange Rate Thursday September 25, 2025
عارف والا میں نظام زندگی مفلوج
عارف والا دریاۓ ستلج کے سیلاب زدہ علاقوں میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا، متعدد دیہات کے زمینی رابطے تاحال بحال نہ ہوسکے جبکہ سیلابی پانی سے سڑکیں بہہ جانے سے مکینوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا ہے ۔