کراچی: کئی علاقوں میں خراب سڑکوں کے باعث شہری مشکلات کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
فوٹو: جنگ علی کامران
کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاہم کئی علاقوں میں سڑکوں کی خراب صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور حادثے کا خدشہ الگ ہوتا ہے۔
ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد، طاہر ولا اور اطراف کی سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سندھ.
شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک طویل عرصے سے خراب ہے اور بارش کا پانی جمع ہوجانے سے نہ صرف بڑے بڑے گڑھوں میں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں بلکہ حادثے کا خدشہ بھی لگا رہتا ہے ۔
نارتھ ناظم آباد کی سڑکوں سمیت طاہر ولا سے عائشہ منزل جانے والی سڑک بھی کھدائی ہونے کے باعث جمع ہونے والے بارش کے پانی سے خطرناک ہوگئی ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون کے سیزن میں نہ صرف سڑکوں سے نکاسی آب کے انتظامات بہتر کیے جائیں بلکہ سڑکوں کو سفر کے قابل بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
باجوڑ ؛ کرفیو میں نرمی کے بعد بازار کھل گئے، شہری مسلح گشت اور خود پہرہ دینے لگے
لوئر دیر:باجوڑ میں کرفیو می نرمی کردی گئی جب کہ شہری مسلح گشت کرتے ہوئے خود اپنے علاقوں میں پہرہ دینے لگے۔
ضلعی انتظامیہ نے کرفیو میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے آج سے خار منڈا روڈ، خار ناواگی روڈ، خار صادق آباد، عنایت کلی روڈ کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان سڑکوں کے ساتھ ساتھ متصل علاقوں کے تمام بازار بھی مکمل طور پر کھلے رہیں گے۔
مقامی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں رات کے اوقات میں شہری اپنے علاقوں کی حفاظت کے لیے پہرہ دیتے اور مسلح گشت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنا اور اپنے علاقوں کو محفوظ بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں باجوڑ کے حالات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور عمائدین و نوجوان جرگوں میں متفق ہوئے ہیں کہ اپنے علاقوں میں دہشت گردوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور امن و امان کی صورتحال کو ہر حال میں قائم رکھا جائے گا۔
مختلف علاقوں میں شہریوں نے اپنے جان و مال کے تحفظ کے لیے مسلح نوجوانوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، جو دن رات نگرانی اور گشت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔