Jasarat News:
2025-09-27@00:43:10 GMT

چاول کی بر آمدات کو در پیش مسائل زیر بحث لائے گئے

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

چاول کی بر آمدات کو در پیش مسائل زیر بحث لائے گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے رائس ایکسپورٹ کا دوسرا اجلاس رفیق سلیمان کی کنوینر شپ میں FPCCIہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں گروپ چیئرمین عبدالرحیم جانو، سینئر وائس چیئرمین REAPمحمد جاوید جیلانی، ممبر ان مینیجنگ کمیٹیREAP مہیش کمار تلریجا، شیراز احمد شیخ ، فیصل انیس ، اسماعیل اگراور دیگر بڑی تعداد میں REAPممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے کنوینر رفیق سلیمان نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور چاول کی بر آمدات کو در پیش مسائل زیر بحث لائے گئے ۔ انہوںنے چاول کی ایکسپورٹ کے اعداد و شمار سے آگاہ کیا ۔ مزید بر آں انہوں نے رائس ایکسپورٹرز کو کینیا میں ڈیوٹی فری چاول کی در آمدات کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اس حوالے سے کینیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عزت مآب جناب ابرار حسین خان صاحب اور پاکستان کی کمر شل قونصلر محترمہ عدیلہ یونس ان مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ باسمتی چاول کے بر آمد کنندگان کو FIAکے نوٹسز موصول ہورہے ہیںاور ان سے چاول کی بر آمدات خصوصاََ یورپی ممالک کو چاول کی برآمدات کے حوالے سے تفصیلات مانگی جا رہی ہیں ہمیں خدشہ ہے کہ حکومتی اداروں کی بے جا مداخلت کے باعث باسمتی چاول کی بر آمدات جو پہلے ہی تنزلی کا شکار ہے مزید متاثر ہونگی۔ اس حوالے سے انہوں نے پریس کانفرنس کرنے کی تجویز دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گروپ چیئرمین عبد الرحیم جانو نے رفیق سلیمان کی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور بتایا کہ ہم انشاء اللہ 30ستمبرکو لاہور میں پریس کانفرنس منعقد کر رہے ہیں جس میں پرنٹ اور میڈیا کے تمام دوستوں کو مدعو کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک اہم ایشو کی طرف توجہ دلائی کہ حکومت نے IMFکی ایما پر انکم ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملات میں تاجر برادری کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور ٹیکس ریٹرن کے معاملے میں FBRکی نئی اصلاحات کی وجہ سے ملک میں سر مایہ کاری کے حوالے سے حوصلہ شکنی ہو رہی ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیر وائس چیئرمین REAPجاوید جیلانی نے بتایا کہ FIAکے معالے کو حل کرنے کیلئے ڈاٍئریکٹر FIAسے ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو حالات چل رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ اگلے سال چاول کی ایکسپورٹ کم ہو کر 2.

1بلین ہوجائے گی۔ انہوںنے کہا کہ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے بھی بیرون ممالک وفد بھیجے جائیں تاکہ ملکی بر آمدات میں اضافہ ہوسکے۔ اجلاس کے دوران پاکستان میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں، پاکستان کی زراعت پر سیلاب کے اثرات خصوصاً چاول کی فصل پر مختصراً تبادلہ خیال کیا اور سیلاب زدگان کے ساتھ ساتھ کسانوں کو زرعی فصل کی حفاظت کے لیے سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چاول کی بر ا مدات انہوں نے حوالے سے

پڑھیں:

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کے نئے عزم کا اعادہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا 14واں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس میں دونوں ممالک نے تعاون کے نئے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ ترقی، جدت، سبز معیشت، روزگار اور علاقائی روابط پر مبنی ہے جسے پاکستان کے پانچ ایز (ایکسپورٹس، ای پاکستان، توانائی و ماحولیات، مساوات و بااختیاری) کے ساتھ ہم آہنگ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، چین، افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ اس اشتراک سے سی پیک کو صنعتکاری، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کا مرکز بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ ایم ایل ون ریلوے اور قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ جیسے منصوبوں پر فوری عملدرآمد ناگزیر ہے تاکہ خطے میں بلا تعطل روابط اور وسیع معاشی فوائد یقینی بنائے جا سکیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ آئندہ تین برسوں میں ہر چھ ماہ بعد جے سی سی اجلاس اور ہر سہ ماہی میں جوائنٹ ورکنگ گروپس منعقد کیے جائیں تاکہ سی پیک فیز۔ٹو تیزی سے آگے بڑھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک 2 کے لیے چین سے رابطہ، امریکا کے ساتھ تعلقات استوار ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

احسن اقبال نے کہا کہ اگلے 90 دنوں میں سی پیک کا نیا طویل المدتی منصوبہ جاری کیا جائے گا جو پاکستان کے پانچ ایز اور سی پیک کی پانچ راہداریوں کے امتزاج پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سی پیک کے تمام منصوبوں اور ملک میں کام کرنے والے ہر چینی شہری کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک صرف ترقیاتی منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان اور چین کی آہنی دوستی کی علامت ہے جو 21ویں صدی میں اعلیٰ معیار کی ترقی اور جدید تعاون کا نیا باب کھولے گی۔

اجلاس میں طے پایا کہ سی پیک کی 15ویں جے سی سی مئی 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگی جو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کا حصہ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احسن اقبال پاکستان چین سی پیک مشترکہ کمیٹی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کے نئے عزم کا اعادہ
  • ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز، محفوظ فیصلہ 90 روز میں لازمی سنانے کی تجویز
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس
  • شادی ختم ہونے پر چپ کیوں رہیں؟ انوشے عباسی نے 6 سال بعد خاموشی توڑ دی
  • جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ذہنی صحت مرکز بحث
  • اقوام متحدہ، ذہنی صحت اور نان کمیونیکیبل بیماریوں کے خلاف جنگ جاری ہے، ڈی جی ہیلتھ
  • گلشن اقبال ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیز، یوسی 1 کی گلیوں میں پیور بلاکس کی تنصیب
  • کشمیری عوام کے مسائل پر سنجیدہ مذاکرات کیے، غیر آئینی مطالبات تسلیم نہیں کیے جا سکتے، امیر مقام
  • عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لائے: اسحاق ڈار