دریائے سوات میں پانی کے ریلے میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر  ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کو معطل کردیا گیا، ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج انکوائری اجلاس میں ڈی سی کو سانحہ سوات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

دریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں: شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔

خیبر پختونخوا کی حکومت کی جانب سے دریائے سوات کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند کرکے افسوسناک واقعے میں مبینہ غفلت برتنے پر 4 افسران کو معطل کر دیا گیا۔

گزشتہ روز دریائے سوات کی بے رحم بپھری موجیں ایک درجن سے زائد جانیں نگل گئیں۔

حکومت کو موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دریائے سوات کے کنارے مختلف مقامات پر 75 افراد پھنس گئے تھے جن میں سے بیشتر افراد کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے زندہ بچایا گیا۔

ریلے میں پھنسے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکے

خطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین وزیرِ اعلیٰ انسپکشن ٹیم کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

قائم کی گئی انکوائری کمیٹی ٹیم فلیش فلَڈ واقعے کی وجوہات کا تعین کرے گی اور حکومتی کوتاہیوں اور ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کا تعین کر کے 7 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھی سفارشات تیار کرے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: دریائے سوات

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے تحلیل کرنے کا حکم، ڈویژن بنچ نے معطل کردیا

اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد ارباب طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا سنگل بنچ کا آرڈر معطل کر دیا۔ عدالت نے استفسار کیاکہ جس کیس میں سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا آرڈر جاری ہوا اس میں استدعا کیا تھی؟، جس پر فریقین کے وکلاء نے کہاکہ ہماری درخواست میں رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے کی استدعا گئی تھی، عدالت نے استفسار کیاکہ کیا آپ سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کے فیصلے کا دفاع کریں گے؟، جس پر وکلاء نے کہاکہ نہ ہماری استدعا تھی کہ سی ڈی اے کو تحلیل کریں، نہ اس فیصلے کا دفاع کریں گے۔ عدالت نے بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے تحلیل کرنے کا حکم، ڈویژن بنچ نے معطل کردیا
  • تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے امن معاہدہ معطل کردیا
  • تھائی ملائیشیا سرحد پر تارکین وطن کی کشتی غرقاب ‘ 11 افراد ہلاک
  • ڈپٹی کمشنرز نے تجاوزات کیخلاف رپورٹ کمشنر کوپیش کردی
  • لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں بے ضابطگیاں، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی
  • لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میںکرپشن، وزیراعظم کا انکوائری،ذمہ داران کی نشاندہی کا حکم
  • قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج
  • مینا خان آفریدی پبلک سروس کمیشن کے ممبران، چیئرمین کی نامزدگی کیلیے سرچ کمیٹی کی رکن مقرر
  • تھائی ملائیشیا سرحد پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتیں 11 ہوگئیں
  • تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے سیکڑوں افراد لاپتا