Jasarat News:
2025-11-09@05:22:33 GMT

کراچی میں ضمنی انتخابات: نتائج پیپلزپارٹی کے حق میں جاری

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) اورنگی ٹاﺅن کی یوسی ون میں ٹی ایل پی کاامیدوار کامیاب ہوا‘ نتیجہ تیسرے نمبر پر پی پی امیدوارکے حق میں نکلا بلدیہ میں 10ووٹنگ بک غائب کرنے کاالزام‘ اورنگی میں جماعت اسلامی نے وارڈ4کا میدان مار لیا ۔

کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو جتوادیاگیا،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ نتائج کے مطابق کراچی کی پانچ بلدیاتی نشستوں پربدھ کے روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایک چیئرمین اور تین وائس چیئرمین کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ایک کونسلر نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع شرقی ،غربی اور کیماڑی کی پانچ بلدیاتی نشستوں پر بدھ کے روز ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں ضلع غربی ،ٹاﺅن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاﺅن یونین کمیٹی نمبر1چیئرمین کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار شہنیلا عامر 3801 ووٹ لیکر جیت گئی ہیں ،جبکہ اورنگی ٹاﺅن یونین کمیٹی نمبر7 ،وارڈ4سے کونسلر کی نشست پرسے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے امیدوار محمد بلال نصیر 791 لیکر کامیابی حاصل کی ہے،

ضلع شرقی ٹاﺅن میونسپل کار پوریشن سہراب گوٹھ یو سی8 میں وائس چیئرمین کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیداور شیراز احمد 1790ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،ٹاﺅن میونسپل کارپوریشن بلدیہ کیماڑی یوسی 8میں وائس چیئرمین کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے محمد فیصل نے3132ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے،

ٹاﺅن میونسپل کارپوریشن منگھو پیریو سی10میں وائس چیرمین کی نشست پر بھی پیپلز پارٹی کے ہی اسٹاپھن مسیح891 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔

واضح رہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضلع شرقی ،غربی اور کیماڑی کی پانچ بلدیاتی نشستوں پر پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی، جے یو آئی، پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار مدمقابل تھے۔ ضلع غربی ٹی ایم سی منگھو پیر لیاری ایکسپریس وے یوسی 10 وائس چیئرمین کی نشست پر دس امیدوار تھے۔

ضلع غربی ٹی ایم سی اورنگی گلشن ضیاءیوسی ایک میں چیئرمین کی نشست پر 15امیدوار مدمقابل ، ضلع غربی ٹی ایم سی اورنگی یوسی شاہ ولی اللہ نگر کی یوسی ایک پر چیئرمین اور سات پر جنرل ممبر4 کی نشست کےلیے پانچ ، ضلع شرقی ٹی ایم سی سہراب گوٹھ نئی سبزی منڈی یو سی 8 میں وائس چیئرمین کی نشست پر سات امیدوار مدمقابل تھے۔

منیر عقیل انصاری.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیئرمین کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی وائس چیئرمین کی نشست پر ٹاﺅن میونسپل جماعت اسلامی انتخابات میں ٹی ایم سی میں وائس

پڑھیں:

مجوزہ ترمیم پر پیپلزپارٹی اورحکومت میں ڈیڈلاک، وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-01-17

 

 

اسلام آباد /کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز /اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر گزشتہ روز بھی ڈیڈ لاک برقرار رہا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا جب کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم  اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر  اتحادیوں نے گرین سگنل دیدیا تاہم پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پرکابینہ کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم باکو سے بذریعہ وڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے‘ حکومت نے پیپلزپارٹی کی آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز قبول کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔دوسری جانب  اپوزیشن 27 ویں ترمیم کا مسودہ مسترد کرچکی ہے، سینیٹ کی اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتیں قانون سازی کو بلڈوز کر رہی ہیں، آئینی ترمیم کا مسودہ اپوزیشن سے چھپایا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آئینی عدالت، آرٹیکل243 اور ججز تبادلوں پر اتفاق رائے موجود ہے‘ صدر پاکستان کے اختیارات پر کوئی اثر نہیں آرہا‘ سول بالادستی پر بھی کوئی اثر نہیں آئے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعے کی شب پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کے بعد بلاول ہائوس میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے، آئینی عدالت کے حق میں ہیں، میثاق جمہوریت میں شامل دیگر نکات پر بھی بات ہونی چاہیے۔ بلاول نے کہا کہ جہاں تک دہری شہریت ، الیکشن کمیشن اور دیگر معاملات کا تعلق ہے تو اس پر ہماری پارٹی کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا، تو اتفاق رائے تک ہم آئینی ترمیم کے بقیہ نکات کی حمایت نہیں کرسکتے‘ این ایف سی کے تحت صوبوں کا شیئر بڑھ سکتاہے، کم نہیں ہوسکتا، اس کا تحفظ پیپلزپارٹی کرے گی‘ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کو ترجیح دیتی ہے‘ تین چار نکات پر اتفاق ہے۔ ادھر27 ویں ترمیم اتحادیوں میں اختلاف کے باعث سینیٹ میں پیش نہ ہوسکی‘27 ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کے لیے سینیٹ اجلاس چھٹی کے دن ہفتے کو بھی طلب کرلیا گیا ۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • این اے 66 وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • وکلاء برادری اور پیپلزپارٹی کے درمیان دل کا رشتہ: گورنر پنجاب
  • مجوزہ ترمیم پر پیپلزپارٹی اورحکومت میں ڈیڈلاک، وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
  • کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول زرداری کی صدارت میں ہورہا ہے
  • آرٹیکل 243 میں ترمیم پر پیپلز پارٹی حمایت کرے گی: بلاول بھٹو
  • پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ کے معاملات طے پا گئے
  • پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم پر لین دین کرکے مک مکا کے چکر میں ہے، اسد قیصر
  • رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کیخلاف کرپشن کیس نیب سے ایف آئی اے منتقل
  • ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری،وزیراعظم اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں تیز، ووٹر میپنگ اور ڈیٹا کلیکشن کا عمل جاری