چین کی پہلی 8K خلائی دستاویزی فلم کے پرومو کی پاکستان میں نمائش
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
چین کی پہلی 8K خلائی دستاویزی فلم کے پرومو کی پاکستان میں نمائش WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد : چین کی پہلی( 8K )خلائی دستاویزی فلم ” شینزو -13 ” کا پرومو پاکستان میں چین کے سفارتخانے میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی چھہترویں سالگرہ کی تقریب پر پیش کیا گیا۔ پاکستان کے مختلف شعبوں کی شخصیات، پاکستان میں موجود دیگر ممالک کے سفارتکاراور پاکستان میں موجود سمندرپار چینیوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ چینی عوام نے تیز اقتصادی ترقی اور طویل مدتی سماجی استحکام کی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور وہ ملک کی تعمیر اور قوم کی احیاء میں مصروف رہے ہیں۔ چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین-پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کا خواہاں ہے۔
پاکستان کے سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چین ایک عالمی طاقت بن چکا ہے اور اس نے غربت کے خاتمے کا ایک کرشمہ دنیا کے سامنے پیش کیاہے ۔ یہ کامیابی سی پی سی کی بہترین حکمرانی اور اصلاحات و اختراعات کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو انسانیت کی ترقی کے وژن کو پیش کرتا ہے۔ چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ “شینزو -13 ” چین کی پہلی 8K خلائی دستاویزی فلم ہے جو شینزو -13 کے تینوں خلابازوں نے خود فلمائی ہے ۔فلم میں چینی خلائی اسٹیشن میں ان خلا بازوں کے چھ ماہ کے غیر معمولی قیام کو ان کے اپنے نقطہ نظر سے دکھایا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال، وفاقی حکومت کا مذاکرات میں معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کا سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، ویڈیوز سامنے آگئیں پنجاب سے دوسرے صوبوں کو آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی سے متعلق آئی ایم ایف کی اور شرط پوری کرنے میں پیشرفت چیئرمین این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کارروائیوں، نقصانات کا جائزہ لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان میں چین کی پہلی
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی