Jasarat News:
2025-07-05@08:45:28 GMT

ایران و عراق جانے والے زائرین کیلیے پروازوں میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آ باد (نمائندہ جسارت) حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین کیلیے پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایران و عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلیے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ اور ٹاسک فورس کے چیئرمین محسن نقوی نے کی۔ اجلاس میں زائرین کی سہولت اور سیکورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران جانے والی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی ہے جبکہ اربعین کے موقع پر عراق کیلیے 107 خصوصی پروازوں کا انتظام بھی کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں ایران و عراق جانے والے زائرین کیلیے پروازوں کی تعداد مزید بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ زائرین کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مستقبل میں فیری سروس شروع کی جا رہی ہے۔ عاشورہ کے بعد اربعین کے لیے سیکورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد زمینی راستے سے سفر کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران و عراق جانے والے زائرین زائرین کی

پڑھیں:

کراچی، 8 محرم الحرام کیلیے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا

کراچی:

شہر قائد میں پولیس حکام کی جانب سے آج 8 محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے راستوں میں آنے والی مارکیٹس اور دکانوں کو سرچنگ کے بعد سیل کر دیا گیا.

جبکہ جلوس کی گزر گاہوں میں آنے والے دیگر راستوں کو بھی کنٹینرز اور بڑی گاڑیاں کھڑی کر کے سیل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے سیل کیے جانے والے راستوں پر بھی پولیس کی نفری کو تعینات کرتے ہوئے پابند کیا گیا ہے ان راستوں سے جلوس میں نہ تو کوئی شامل ہوگا اور نہ ہی جلوس میں سے کسی کو ان راستوں سے جانے دیا جائیگا. 

آخری اطلاعات آنے تک پولیس کی جانب سے نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ سے کھارادر تک راستوں ، دکانوں اور مارکیٹوں کو سرچنگ کے بعد سیل کیے جانے کا عمل جاری تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کی جائے گی
  • ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
  • ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئےپروازوں میں اضافہ اور فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
  • ایران وعراق جانیوالےزائرین کیلئےفیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا ایران وعراق جانے والےزائرین کیلئےفیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ
  • ایران و عراق جانیوالے زائرین کیلیے پروازوں میں اضافہ، فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ
  • قاضی احمد ،شراب خانے سے کی جانے والی فائرنگ کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا
  • کراچی، 8 محرم الحرام کیلیے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا