ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایران اور عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے قائم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس دوران وفاقی وزرا سردار یوسف، چوہدری سالک اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے شرکت کی، ٹاسک فورس کے اجلاس میں زائرین کی سہولت اورسیکیورٹی سےمتعلق اہم فیصلے کیئے گئے جبکہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران کیلئےہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی۔
سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ اربعین پر عراق کے لیے 107 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے پروازوں کی تعداد مزید بڑھانے پر غور کیا جارہاہے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مستقبل میں زائرین کے لیے فیری سروس کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عاشورہ کے بعد اربعین کے لیے سیکیورٹی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، اتفاق کیا گیا کہ دوبارہ جائزے کے بعد ہی زمینی راستے سے سفر کا فیصلہ کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ زائرین کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھنا ترجیح ہے، زائرین کی حفاظت سب سے زیادہ عزیز ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جنوری سے زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا سسٹم لاگو ہوگا، نیا سسٹم آنے کے بعد سالار سسٹم مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا، زائرین صرف گروپ آرگنائزرز سسٹم کے تحت ہی زیارات پر جاسکیں گے۔
خصوصی ٹاسک فورس وزیراعظم شہبازشریف کے احکامات پر بنائی گئی تھی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔
واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔