اماراتی حکومت کا نئے ہجری سال پر سرکاری چھٹی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نے ہجری سال نو، یعنی نئے اسلامی سال 1447ھ کے موقع پر بروز جمعہ 27 جون 2025 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان حکومتی اعلامیے کے ذریعے سامنے آیا ہے جس کے تحت یکم محرم کو تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے اور اس طرح ملازمین کو تین دن کا طویل ویک اینڈ (جمعہ، ہفتہ، اتوار) میسر آئے گا جبکہ کام کا باقاعدہ آغاز پیر 30 جون 2025 سے ہوگا۔
اگرچہ عام تعطیل کا اطلاق فی الحال سرکاری اداروں تک محدود ہے لیکن عمومی روایت کے مطابق نجی شعبے میں بھی اسی دن چھٹی دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عموماً دیکھا گیا ہے کہ یو اے ای میں اکثر و بیشتر سرکاری چھٹیوں پر نجی کمپنیاں بھی عمل کرتی ہیں، اس لیے عام شہری اس تعطیل سے فائدہ اٹھانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
یہ چھٹی عیدالاضحیٰ کی لمبی چھٹیوں کے ویک اینڈ کے ساتھ آ رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ اسے قیام گاہ پر آرام، مختصر سفر یا اسٹے کیشن کا سنہری موقع قرار دے رہے ہیں۔
دبئی، ابوظہبی اور شارجہ جیسے شہروں میں ہوٹل بُکنگز اور ٹریول پلاننگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ شہری طویل ویک اینڈ کو اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے لیے پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ سرکاری اعلان نہ صرف روحانیت کے اعتبار سے اہم ہے بلکہ شہریوں کے لیے ذہنی سکون اور فیملی ٹائم کا ایک قیمتی موقع بھی فراہم کر رہا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی حکومت کو نوٹس، جواب طلب
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی میں انڈسٹریل الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرنگ فیئر کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)انڈسٹریل الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرنگ پاکستان فیئر کا 14واں ایڈیشن آج ایکسپو سینٹر کراچی میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا، جو 16 سے 18 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔
یہ ایونٹ آئی ای ای ای پی کراچی سینٹر کی جانب سے، بدر ایکسپو سولیوشنز کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جو الیکٹریکل، الیکٹرانکس، اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) کے صدر، جناب جاوید بلوانی، مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ انہوں نے منتظمین کو ایک اس نوعیت کے اہم اور وسیع پیمانے کے ایونٹ کے انعقاد پر سراہا.
“آئی ای ای ای پی فیئر الیکٹرانکس، الیکٹریکل اور قابلِ تجدید توانائی کے نمائش کنندگان، کنسلٹنٹس اور تجارتی زائرین کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے خیالات کا تبادلہ کریں،
جدید ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی سے آگاہی حاصل کریں، اور انجینئرنگ کے چیلنجز کے لیے جدید اور کم لاگت حل دریافت کریں۔ میں آئی ای ای ای پی کراچی اور بدر ایکسپو سولیوشنز کو ایک ایسا ایونٹ منعقد کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جس سے پوری صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔”
اپنے استقبالیہ خطاب میں، انجینئر نوید اکرم انصاری، چیئرمین آئی ای ای ای پی کراچی سینٹر، نے اس نمائش کی صنعت میں روابط بڑھانے میں اہمیت پر زور دیا۔
“یہ نمائش کاروباری اداروں کو آپس میں رابطے قائم کرنے، پیشہ ورانہ شراکت داری بنانے اور مستقبل میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ یہ فیئر مختلف صنعتی شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کے ایک وسیع میدان کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرتا ہے۔”
ایونٹ کے دوران ایک اعلیٰ سطحی صنعتی سیمینار بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں تعمیرات، ٹیکسٹائل، اور متعلقہ صنعتوں میں توانائی کے حل پر توجہ دی جائے گی۔ اس میں پائیدار توانائی سے متعلق ماہرین کی آراء اور رہنمائی شامل ہوگی۔
آئی ای ای ای پی فیئر 2025 پاکستان کے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدت، نیٹ ورکنگ، اور ترقی کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دیتا رہے گا۔