پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے رینٹل انکم پر 4 فیصد ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کمرشل پراپرٹی پر 4 فیصد رینٹل مقرر کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

کمیٹی اجلاس میں کمرشل پراپرٹی کی سالانہ رینٹل انکم پر 4 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

اس دوران مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ رینٹل انکم پر 4 فیصد ٹیکس کو کم کیا جائے جبکہ نوید قمر نے کہا کہ اس قانون پر نظرثانی کی گنجائش بھی رکھی جائے۔

چیئرمین ایف بی آر نے جواب دیا کہ اس کو کم نہیں کیا جا سکتا، پہلے ٹیکس افسران کے پاس رینٹل مقرر کرنےکا اختیار تھا، اگر کمیٹی اختیار نہیں دینا چاہتی تو ہم اپنی تجویز واپس لے لیتے ہیں۔

اجلاس میں اسامہ میلہ نے کہا کہ شہروں میں تو رینٹل 4 فیصد ہوسکتا ہے مگر دیہات کےلیے مشکل ہے۔

اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس کو ایک دفعہ چلنے تو دیں، اگر اچھا نہ ہوا تو آئندہ مالی سال ترامیم کردیں گے، ایف بی آر کے پراپرٹی ریٹس ڈی سی ریٹس سے بہت بہتر ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

پہلگام واقعہ، بھارت نے پاکستان کے ملوث ہونے کے دعوے سے راہ فرار اختیار کرلی

پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کے حقائق سامنے لانے کے بعد بھارت نے حملہ آوروں کی پاکستانی شناخت کے دعوے سے راہ فرار اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام لگا دیا تھا تاہم پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں ثبوتوں کیساتھ بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا۔

اس حوالے سے بھارت کے ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (HQ IDS) کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پہلگام حملہ آوروں کی شناخت اور پس منظر کے بارے میں غلط رپورٹ پھیلا رہے ہیں۔

ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس نے لکھا کہ بھارتی مسلح افواج کے کسی مجاز میڈیا ہینڈل نے ایسی کوئی دستاویز تیار یا جاری نہیں کی ہے، مسلح افواج کے تعلقات عامہ کے دفاتر یا نامزد کردہ ترجمانوں کی طرف سے اس نوعیت کے کوئی ریمارکس نہیں دئیے گئے ہیں۔

آئی ڈی ایس ہیڈکوارٹر نامی آئی ڈی نے وضاحت کی کہ پہلگام واقعے کے بعد حکومت نے کوئی سرکاری معلومات بھی جاری نہیں کیں۔

پاکستان کی جانب سے مکمل ثبوتوں کیساتھ بین الاقوامی سطح مثبت ڈپلومیسی اور بیانیے کی جنگ کے بعد بھارت کے قدم ڈگمگانے لگے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اہلیان مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ
  • پہلگام واقعہ، بھارت نے پاکستان کے ملوث ہونے کے دعوے سے راہ فرار اختیار کرلی
  • افغان مہاجرین کی بے دخلی شروع، کوئٹہ میں پراپرٹی مارکیٹ پر منفی اثرات کا خدشہ
  • بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے،مرزا سلیم الیاس
  • حکومت کی جانب سے نئی آئینی ترمیم لانے کی تجویز
  • یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اظہار یکجہتی ، ملک بھر میں کل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی
  • تحریک تحفظِ آئین کا شوگر اسکینڈل پر چیف جسٹس کو خط، از خود نوٹس اور 3 رکنی ججز کمیٹی تشکیل کا مطالبہ
  • امریکی منڈی میں پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیکس
  •   نیلا سمندر پراسرار طور پر گلابی رنگت اختیار کرگیا ،لوگ تشویش میں مبتلا
  • غزہ میں صرف 36 امدادی ٹرک داخل، بچوں میں قحط شدت اختیار کر گیا