مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیا مہنگی
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی ادارہ شماریت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے اور حالیہ ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں مزید 0.27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 8 اشیا مہنگی ہوئیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں مزید 0.
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں23 اشیا سستی اور 8 مہنگی جبکہ 20 اشیار کی قیمت میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران آلو 3.75، گڑ2.25 فیصد، چینی2.13 فیصد، ایل پی جی 14.86فیصد، چکن 2.17فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 0.84 فیصد، خشک پاوڈر دودھ0.97فیصد، سرسوں کا تیل1.12 فیصد، چائے 0.39فیصد، ڈیزل 3.10فیصد اور پیٹرول1.88 فیصد مہنگا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈے 9.53 فیصد، ٹماٹر 5.62 فیصد، دال چنا 0.35 فیصد، لہسن 1.03، کیلے0.01 فیصد، جلانے والی لکڑی0.01 فیصد اور گھی 0.17 فیصد سستا ہوا ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.05 فیصد کمی کے ساتھ منفی3.08 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.05 فیصدکمی کے ساتھ منفی 4.11فیصد رہی۔
اسی طرح 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیےمہنگائی میں اضافے کی رفتار0.10 فیصد کمی کے ساتھ منفی2.40فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.13فیصد کمی کے ساتھ منفی 1.48فیصد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.42 فیصدکمی کے ساتھ منفی 0.63 فیصدرہی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں کے ایم سی کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں سے ایک مدثر عرف ساوا عرف خوف کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم شاہزیب عرف شاھو کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور گارڈن کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے نعیم ڈاڈا گروپ سے ہے جو کراچی میں منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم، اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزم مدثر کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آ چکا ہے جو اس سے قبل بھی چار مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔