---فائل فوٹو

کراچی کی عدالت نے خاتون کو تھپڑ مارنے والے دکان دار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق متاثرہ خاتون کلفٹن کے شاپنگ مال میں آرٹیفیشل جیولری خریدنے گئی تھی، متاثرہ خاتون کی جانب سے پسند کیے گئے جھمکوں کی قیمت پر بحث کے دوران دکان دار نے خاتون سے بدتمیزی کی اور تھپڑ مار دیا جس سے خاتون کا چشمہ ٹوٹ گیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کے خلاف جولائی 2024ء میں کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے نومبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔


متعلقہ مضامین

  • نئے ٹریفک قوانین کی 50 خلاف ورزیوں کا جرمانہ 5 ہزار تک ہوگا، آئی جی سندھ
  • کراچی: 25 ہزار تنخواہ 5 ہزار کا چالان، شہریوں پر بھاری جرمانوں کے نفسیاتی اثرات پڑنے لگے
  • صبا قمر نے الزامات عائد کرنے پر صحافی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
  • پنجاب میں قبل از وقت کھلنے والے تعلیمی اداروں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
  • نجی اسپتال کی سفاکیت ، بل وصولی کیلیے خاتون کا نومولود بچہ فروخت کردیا
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • عدالت کو مطمئن کرنے تک ای چالان کے جرمانے معطل کیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا