WE News:
2025-06-21@23:29:48 GMT

بھارت میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

بھارت میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

بھارت میں گواہٹی سے چنائی جانے والی انڈیگو کی ایک پرواز کو ایندھن اچانک کم ہونے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔

اس پرواز میں 168 مسافر سوار تھے اور یہ واقعہ جمعرات شام کو بنگلور کے کیپیگوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

ایئربس گواہٹی سے 4:40 بجے روانہ ہوئی تھی اور ابتدائی طور پر شام 7:45 بجے چنائی میں لینڈنگ کرنے کی کوشش کی لیکن جلد ہی پائلٹ نے لینڈنگ منسوخ کرکے دوبارہ پرواز کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: احمد آباد طیارہ کریش: جہاز جس میڈیکل ہاسٹل پر گرا، وہاں کیا گزری؟

بنگلور سے تقریباً 35 میل دور پائلٹ نے ہنگامی حالات کا سامنا ہونے پر مے ڈے کال دی اور پرواز کو بنگلور کی طرف موڑ دیا، جہاں اس نے شام 8:20 بجے بحفاظت لینڈ کی۔

ایمرجنسی کے بعد ایئرپورٹ حکام کو فوری طور پر الرٹ کیا گیا، اور میڈیکل اور فائر سروسز کو تیار رکھا گیا۔ مسافروں نے بتایا کہ پرواز کے دوبارہ اوپر جانے کے دوران اچانک تیز چڑھائی ہوئی جس سے جہاز میں سوار افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے بعد دونوں پائلٹس کو تحقیقات مکمل ہونے تک ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ احمد آباد میں حالیہ ایئر انڈیا کے حادثے کے چند روز بعد پیش آیا ہے، جس میں 241 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

فضائی حدود کی بندش کے باوجود ایران کے مزید 3 طیارے مسقط پہنچ گئے

ایران(نیوز ڈیسک)اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی فضائی حدود کی بندش کے آٹھویں روز ایران کے مزید 3 مسافر طیارے مشہد اور دیگر ائیرپورٹس سے روانہ ہوکر عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران کی ساہا ائیر کے 2 بوئنگ 737 طیارے پرواز جے جے 32 اور جے جے 33 کے طور پر مشہد ائیرپورٹ سے جمعہ کی صبح 7 بجے روانہ ہو کر مسقط ائیرپورٹ پر پہنچے۔

اسی طرح ایران کی میراج ائیر لائن کا ایک ائیر بس اے 320 طیارہ پرواز جے جے 31 کے طور پر نامعلوم ائیرپورٹ سے پرواز کرکے اچانک 37 ہزار فٹ کی بلندی سے راڈار پر نمودار ہوا دیگر 2 طیاروں کے ساتھ مسقط پہنچا۔

بدھ کی شام بھی معراج ائیر اور ایران گورنمنٹ کے 3 طیارے اسی طرح پرواز کرتے ہوئے مسقط ائیرپورٹ پہنچے تھے جو تاحال مسقط ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

متعلقہ مضامین

  • کالام: شاہی باغ میں کشتی ڈوبنے سے ایک ہی فیملی کی 2 خواتین سیاح جاں بحق
  • ائیر شو کے دورے پر فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے
  • پی آئی اے کی پرواز، ماضی کی بلندیوں سے نجکاری کی دہلیز تک
  • فضائی حدود کی بندش کے باوجود ایران کے مزید 3 طیارے مسقط پہنچ گئے
  • بھارت‘ باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ‘ متعدد ہلاکتیں
  • ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لیکر پی آئی اے کی دوسری پرواز باکو سے لاہور پہنچ گئی
  • ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لیکر پی آئی اے کی دوسری پرواز لاہور پہنچ گئی
  • ہونڈا کمپنی نے اپنا پہلا دوبارہ قابل استعمال راکٹ لانچ کردیا
  • اسکردو ایئرپورٹ پر تاریخ رقم، پہلی بار ایک دن میں 7 پروازوں کی لینڈنگ