گجرات میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
پنجاب کے شہر گجرات ماڈل ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات گندرہ موڑ پر محنت کشوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، جہاں رہائشی بچے گھر کے دروازے کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک دروازہ دیوار سمیت زمین پر آگرا، جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچی رانی، 8 سالہ کامران اور 7 سالہ ساجد دیوار کے ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 8 سالہ دلاور، 7 سالہ سعید اور 7 سالہ عارف خان شدید زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 اور پولیس چوکی ماڈل ٹاؤن کی نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی بچوں کو ملبے سے نکال کر تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی اسپتال منتقل کر دیا۔
ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمی بچوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
افسوسناک واقعے پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا، متاثرہ خاندان بہاولپور کے رہائشی ہیں جو گجرات میں محنت مزدوری کی غرض سے رہائش پذیر ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گول گپے کم ملنے پر خاتون نے احتجاجاً سڑک پردھرنا دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گجرات: بھارت میں 20 روپے میں 4 گول گپے دینے پر خاتون نے سڑک پر دھرنا دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات میں خاتون نے ٹھیلے سے گول گپے خریدے تو اس نے انہیں 20 روپے میں 6 کے بجائے 4 گول گپے دے دیے جس پر وہ غصے میں آگئیں۔ اور خاتون نے بیچ سڑک پر بیٹھ کر مطالبہ کیا کہ اسے 2 گول گپے اور دیے جائیں ۔
اس دوران سڑک سے گزرنے والے لوگ اور موٹر سائیکل سوار اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کرنے لگے، اور کچھ ہی دیر میں ہجوم جمع ہو گیا۔ اس دوران پولیس کی آمد کے بعد خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کے طور پر 6 گول گپے 20 روپے میں حاصل کرنا چاہتی ہے۔
پولیس نے خاتون کو احتجاج ختم کرنے کے لیے سڑک سے ہٹایا اور پھر ٹریفک معمول کے مطابق چلنے لگا۔