قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں ہاتھا پائی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت گرما گرمی ہوگئی جب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاج کیا۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے بلاول بھٹو پر سخت تنقید کی جس پر پیپلزپارٹی کے اراکین شدید غصے میں آگئے اور اسپیکر کے ڈائس تک پہنچ گئے۔

نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں حنیف عباسی کا کہنا ہے وزیرخزانہ کو مائیک دینے پر پی ٹی آئی کے دو سے تین لوگوں نے حملہ کیا اور مارنے کیلئے دوڑے تو انہوں نے حملے کو روکا اور ہاتھا پائی ہوگئی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ذاتی طور پر ہاتھا پائی کے حق میں نہیں مگر جب آپ کے گریبان تک ہاتھ پہنچ جائیں تو حق بنتا ہے، اسپیکر نے عمرایوب کو مائیک دیا تو پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ کو مائیک دینے پر 2 سے 3 لوگ اٹھ کر آگئے، انہوں نے وزیرخزانہ پر حملہ کیا، مارنے کیلئے دوڑے، میں نے اپوزیش کے حملے کو روکا تو میرے ساتھ اور ساتھی شامل ہوگئے، ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، مگرپی ٹی آئی کی سیاست اسی بنیادپر ہوتی ہے، بلاول بھٹو کے بعد وزیرخزانہ نے بات کرنی تھی، یہ طے شدہ تھا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج اور نعرے بازی کی۔ اسپیکر نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو بولنے کی اجازت دی تو جیالے اور ن لیگ والے بھی برہم ہوگئے۔ احتجاج کا جواب احتجاج سے دیا۔ بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو بھارتی فنڈنگ سے جوڑ دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنومئی کے 8 مقدمات: عمران خان کی ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ نومئی کے 8 مقدمات: عمران خان کی ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا: وزیر خزانہ امریکی حملے کے بعد ایرانی فردو جوہری سائٹ کی کیا صورتحال ہے؟ سربراہ آئی اے ای اے کا بیان سامنے آگیا میٹر ریڈرز سے چھٹکارا: وزیر اعظم نے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ‘‘ ایپ کی منظوری دیدی ایران نے موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی ہاتھا پائی بلاول بھٹو اسمبلی ا ٹی ا ئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی ارکان، کچھ جج جلد مستعفی ہو جائیں گے،عرفان صدیقی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج صاحبان، عدلیہ سے جلد ایک ساتھ مستعفیٰ ہو جائیں گے جس کا مقصد پاکستان کو بحران میں دھکیلنا ہے لیکن اس منصوبے میں ناکامی اور رسوائی کے سوا انہیں کچھ نہیں ملے گا۔جمعہ کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما نے کہا کہ "حالات کی رفتار یہ بتا رہی ہے کہ کچھ ہی عرصے میں مایوسی کی جھنجھلاہٹ میں پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج صاحبان، عدلیہ سے ،لگ بھگ ایک ساتھ ، باہمی مفاد کی خاطرمستعفیٰ ہو جائیں گے۔" انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں، پارلیمنٹ کی روح ہیں پی ٹی آئی اگر  قومی اسمبلی اورسینیٹ میں موجود ہے تو بہتر ہوکہ وہ سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی موجود رہے اور اپنا جمہوری کردار ادا کرے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں سوال اٹھاتے ہوئے جواب دیا کہ دونوں کا ہدف پاکستان کو کسی بڑے بحران میں مبتلا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا یہ منصوبہ انہیں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شام میں 5 اکتوبر کو پہلے پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان
  • بلاول بھٹو عوامی خدمت کے سفر میں مضبوط رہنما کے طور پر سامنے آئے، رومہ مشتاق مٹو
  • پاک بھارت ٹاکرے میں ایک بار پھر وہی متنازع ریفری، قومی ٹیم کی پری میچ کانفرنس منسوخ
  • پاکستان سعودی معاہدہ مثبت، حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کی خواہش: بلاول
  • پی ٹی آئی ارکان، کچھ جج جلد مستعفی ہو جائیں گے،عرفان صدیقی
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے،بلاول بھٹو زرداری
  • پاک سعودی ڈیفینس معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے مثبت ہے؛ بلاول بھٹو