کراچی، حیدرآبادسمیت کئی شہر امریکا کاجو یار ہے، غدار ہے، غدار ہے کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھے
یہ جنگ اسرائیل اور ایران کی نہیں بلکہ کفر اور اسلام کی جنگ ہے، ممتاز حسین سہتو،سید علی مردان شاہ و دیگر کا خطاب

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے ایران پر امریکی حملے کے خلاف کراچی سے کشمیر تک سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔احتجاجی مظاہروں میں شریک افراد نے "جو امریکہ کا یار ہے، غدار ہے، غدار ہے، امریکہ کا ایک علاج الجہاد الجہاد، ایران سے رشتہ ہے کیا لاالہ اللہ ہے” کے فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ جماعت اسلامی سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ، دادو، فرید آباد، میہڑ، سکھر، شکارپور،جیکب آباد، کشمور،ٹھٹہ، بدین، ٹنڈو آدم سمیت کئی شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور مقامی رہنماؤں سمیت مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے سیٹھارجہ میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کے ایمان کے امتحان کا وقت ہے کیونکہ یہ جنگ اسرائیل اور ایران کی نہیں بلکہ کفر اور اسلام کی جنگ ہے، پوری پاکستانی قوم اس جنگ میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ سکھر پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو اور امان اللہ تنیو نے کہا کہ ایران پر امریکی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو جنگی جرائم اور غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی میں ملوث ہیں ان کے خلاف عالمی عدالت میں کارروائی ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عالمی دہشت گرد ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنا غزہ کے 70 ہزار شہداء کے خون سے غداری ہے۔ لاڑکانہ میں جناح باغ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی سے ضلعی امیر ایڈووکیٹ نادرعلی کوسو، مقامی امیر رمیز راجہ شیخ اور غلام عباس ڈاھانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری امت کو متحد ہو کر سامراجی قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے اگر آج ہم متحد نہ ہوئے تو کل ہماری باری بھی آسکتی ہے۔ ٹھٹہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے ضلعی امیر ایڈوکیٹ عبدالمجید سموں، مقامی کونسلر محرم علی خاصخیلی نے خطاب کیا۔ دادو میں ضلعی رہنما محمد موسیٰ ببر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، کندھ کوٹ پریس کلب پر منعقدہ مظاہرے سے حفیظ اللہ گولو، مولانا رفیع الدین چنا نے خطاب کیا جبکہ بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے ضلعی امیر سید علی مردان شاہ، فتح خان کھوسو اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی حالیہ خلاف ورزی، انسانی حقوق کی پامالی، اور ایران پر جارحیت میںبے گناہ مسلمانوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ عمل علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، اسرائیل اور امریکہ طاقت کے زور پر بین الاقوامی معاہدوں کو پامال کر رہے ہیں۔ جیکب آباد میں مقامی دفتر سے ڈی سی آفس تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کو قائم مقام امیر محمد حنیف کھوسو اور ہدایت اللہ رند نے خطاب کیا،ٹنڈوالہیار میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے ضلعی امیر آصف یاسین،عاشق خانزاد اور رائو جاوید کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،شکارپور میںگھنٹہ گھر چوک پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے مقامی امیر مولانا صدرالدین مہر، اصغر پہوڑ ودیگر نے خطاب کیا۔ ٹنڈوآدم پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے مشتاق احمد عادل، عبدالغفورانصاری نے خطاب کیا جبکہ میرپورخاص، کشموربھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پریس کلب پر نے خطاب کیا ایران پر کہا کہ ا غدار ہے

پڑھیں:

جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے تمام حلقوں سے انتخاباات میں حصہ لے گی، ڈاکٹر مشتاق خان

تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قائم حکومتی ڈھانچہ عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے، آئے روز گلگت بلتستان اور چین بارڈر پر تاجروں سمیت، وکلاء اور دیگر ملازمین اپنے اپنے مطالبات تسلیم کرانے کے لیے سڑکوں پر ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ہر انتخابی حلقے سے بھرپور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی، ہمارے مسائل کے ذمہ دار نااہل قیادت اور موروثی سیاست ہے، جماعت اسلامی فرسودہ نظام اور روایتی قیادت کو تبدیل کر کے دم لے گی، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج اور تینوں ڈویثرنز  میں خواتین اور نوجوانوں کے لیے الگ الگ جامعات قائم کرے گی، 50 ہزار نوجوانوں کو بنوقابل پروگرام کے تحت ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی، اسلام آباد میں بیٹھے حکمران گلگت بلتستان  اور آزاد کشمیر میں کٹھ پتلیاں مسلط نہ کریں، تحریک آزادی کا تقاضا ہے کہ یہاں سیاسی مداخلت سے اجتناب کیا جائے،،کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی مضبوطی کا تقاضا ہے کہ جماعت اسلامی کو اقتدار میں آنے سے نہ روکا جائے۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان، غلام محمد صفی، سرور گلگتی، نقیر شاہ اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قائم حکومتی ڈھانچہ عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے، آئے روز گلگت بلتستان اور چین بارڈر پر تاجروں سمیت، وکلاء اور دیگر ملازمین اپنے اپنے مطالبات تسلیم کرانے کے لیے سڑکوں پر ہوتے ہیں، جس سے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی، گلگت بلتستان کے عوام کو حکومت صحت اور تعلیم کی سہولیات مفت فراہم کرے۔ انھوں نے کہا 20ہزار میگاوٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ خطہ بجلی کی کمی وجہ سے بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے، شدید گرمی میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے جس سے روزمرہ کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں، فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔داسو اور دیامر ڈیم کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے، متاثرین ڈیم  کے مسائل حل کیے جائیں، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کو آئینی طورپر باہم مربوط کیا جائے، گلگت بلتستان کو بھی آزاد کشمیر کی طرز کا نظام حکومت دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو دو الگ یونٹس کی شکل دی جائے۔ کشمیر کونسل کو اپر ہاؤس کا درجہ دے کر ریاست کے دونوں آزاد خطوں کی برابر نمائندگی دی جائے، صدر ایک ہو اور وزراء اعظم الگ الگ ہوں، ایک ٹرم میں صدر آزاد کشمیر سے ہو اور ایک ٹرم میں صدر گلگت بلتستان سے ہو، دونو ں کو باہم مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر کا موثر بیس کیمپ بنایا جائے۔ گلگت بلتستان میں کرپشن اقرباء پروری کا خاتمہ کر کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے، منصوبے بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ان کی لاگت کئی گنا بڑھ جاتی ہے، متحرک اور بااختیار حکومتی ڈھانچہ ہی ان مسائل سے ریاست کو نکال سکتا ہے، استور ویلی روڈ جس کا ٹینڈر بھی ہو چکا ہے، التوا کا شکار ہے، اس پر فوری کام کا آغاز کیا جائے، ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو باہم ملانے والی شاہراہ شونٹر کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے اور کام کا آغاز کیا جائے۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرے:’’ٹرمپ مَسٹ گو ناؤ‘‘ احتجاجی ریلی نکالی گئی
  • 27 ویں ترمیم 26 ویںکا  تسلسل، گرفت مضبوط کرنے کی کوشش: حافظ نعیم الرحمن
  • ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں دفتر ضلع قائدین میں ذمے داران سے خطاب کررہی ہیں
  • امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • امیر جماعت اسلامی کراچی نے ای چالان کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ لاڑکانہ میں اجتما ع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • آزاد کشمیر سے ظلم کے ہر نشان کو مٹادیںگے‘ ڈاکٹر محمد مشتاق
  • اسداللہ بھٹو کے بھائی کی اہلیہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں
  • جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے تمام حلقوں سے انتخاباات میں حصہ لے گی، ڈاکٹر مشتاق خان
  • رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، ایک مختصر تجزیہ