شکارپور: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر نظام الدین میمن، قیم محمد یوسف ، نائب قیم امداداللہ بجارانی امیدواران رکنیت کی ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250625-12-11
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اجتماع عام سے نظام کی مکمل تبدیلی کی ملک گیر تحریک کا آغاز ہوگا‘ حافظ نعیم الرحمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251107-01-13
لاہور(نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اجتماع عام کے موقع پر جماعت اسلامی نظام کی مکمل تبدیلی کے لیے منظم ملک گیر جدوجہد کا آغاز کرے گی۔ ہماری مزاحمتی تحریک آئینی فریم ورک کے اندر ہوگی۔ ’’بدل دو نظام‘‘ کے نعرہ کے تحت مینار پاکستان پر ہونے والا اجتماع عام دنیا کی حالیہ سیاسی تحریکوں کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ گریٹر اقبال پارک کے 329 ایکڑ میں انسانوں کا سمندر نظر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع عام کے مرکزی کیمپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی تقریب کے اہم شرکا میں نائب امرا لیاقت بلوچ، پروفیسر محمد ابراہیم، میاں محمد اسلم، ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر عطاالرحمن، ڈپٹی سیکرٹریز اظہر اقبال حسن، مولانا عبدالحق ہاشمی، شیخ عثمان فاروق، ممتاز سہتو، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر ہزارہ عبدالرزاق عباسی، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ شامل تھے۔ ڈپٹی سیکرٹری وقاص انجم جعفری نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ناظم اجتماع کی متعلقہ امور کو احسن طریقے سے انجام دینے پر تحسین کی۔ انہوں نے ترکی میں 129 ایکڑ پر ہونے والے دنیا کی حالیہ تاریخ کے سب سے بڑے سیاسی اجتماع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جماعت اسلامی کا 21، 22 اور23 نومبر کو ہونے والا اجتماع ترکی کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ انھوں نے کہا کہ اجتماع عام میں عالم اسلام کے پویلین قائم کریں گے۔ تاجر، صنعتکار، نوجوان اور طلبہ تحریکوں کے کارکنان اور رہنما جمع ہوں گے۔ اس موقع پر قومی معاشی پالیسی کی قرارداد پاس ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سود کی لعنت کے ہوتے ہوئے معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع عام میں خواتین کی بہت بڑی تعداد جمع ہوگی جن کے لیے علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی اجتماع عام کے موقع پر قوم کے سامنے تعلیم کے شعبے میں بہتری، عدالتی اصلاحات کا مکمل ایجنڈا پیش کرے گی۔ استحصالی نظام نے مزدوروں، چھوٹے کسانوں کو کچل کر رکھ دیا ہے، زراعت میں کارپوریٹ سیکٹر کا نیا رجحان جاگیرداری نظام کا تسلسل ہے،ملک میں افسر شاہی اپنے آپ کو حاکم تصور کرتی ہے، سیاست وراثت، خاندان اور ذات کے گرد گھوم رہی ہے۔ ان حالات میں ایک منظم سیاسی جماعت ہی فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ سکتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کے خلاف کامیاب تحریک چلائی، جس کے نتیجے میں قوم کو سستی بجلی ملی اور خزانے کو اربوں کا فائدہ ہوا۔ اجتماع عام سے نظام کی تبدیلی کی منظم ملک گیر تحریک کا آغاز ہوگا۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 26ویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کیا اور اس موقع پر اپوزیشن کو حکومت سے بات چیت میں نہ الجھنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔ہم مجوزہ 27ویں ترمیم کو بھی مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔نائب امیر اور ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ نے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ انتظامی امور کے لیے 4 سو کے قریب ارکان پر مشتمل 37کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اجتماع عام میں شرکت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے، تمام پروگرامات سوشل میڈیا پر براہ راست نشر ہوں گے، معلومات سے مکمل آگاہی کے لیے خصوصی ویب سائٹ اور ایپ تیار کی گئی ہے۔ جماعت اسلامی کے 50ویں سالانہ اجتماع کے لیے 10 ترانے بھی تیار ہوئے ہیں۔
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع عام کے مرکزی کیمپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں