پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
پاکستان اور بحرین نے دفاعی تعاون بڑھنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کی ایئرفورس کی مشترکہ تربیت اور نالج شیئرنگ کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پیر کے روز بحرین کی ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور مشترکہ تعاون کے فروغ کے لیئے نئی راہیں استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سربراہان نے باہمی شراکتداری کے ذریعے دونوں ممالک کی افواج کے مابین، مشترکہ تربیت اور باہمی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025 میں شاندار کامیابیاں اور عالمی اعزازات سمیٹ لیے
لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ائیر چیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے اس امر پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ مذہبی اور تاریخی روابط استوار ہیں جو دونوں ممالک کی افواج کے مابین لازوال تعلقات کا مظہر ہیں۔ ملاقات کے دوران، سربراہ پاک فضائیہ نے دوطرفہ عسکری تعاون، مشترکہ تربیت اور علمی استفادہ حاصل کرنے کے لیئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو دونوں ممالک کے مابین علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سب سے بڑی عالمی فضائی مشق ’انڈس شیلڈ‘ میں 14ممالک کی شرکت
معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے پاک فضائیہ کی جانب سے خودانحصاری اور تکنیکی ترقی کے ذریعے حاصل کردہ نمایاں پیش رفت کی تعریف کی۔ بحرین کی فضائیہ کی آپریشنل استعدادکار بڑھانے کے حوالے سے ملٹی ڈومین آپریشنز میں علمی تعاون کی اہمیت کا احاطہ کرتے ہوئے معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے بھرپور آپریشنل تجربے سے استفادہ حاصل کرنے اور ملٹی ڈومین وارفیئر سے متعلق تربیت کے حصول کی اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران سربراہان نے بحرین کے پائلٹس اور انجینیئرز کے لیے جامع اور مشترکہ تربیتی پروگرامز کے آغاز میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف سٹاف نے پاک فضائیہ کی جانب سے خودانحصاری کے حصول کے لیئے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے جدت طرازی اور جدید مقامی صلاحیتوں کی ترقی میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔ بعد ازاں، معزز مہمان نے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پی اے ایف سائبر کمانڈ کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئیڈیاز 2024: پاکستان کی دفاعی قوت اور شراکت داری کے نئے دور کا آغاز
سربراہ پاک فضائیہ اور بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف سٹاف، کے مابین ہونے والی یہ ملاقات دونوں ممالک کی جانب سے عسکری شراکت داری اور موجودہ تعلقات کو فروغ دینے کے دوطرفہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اسلام اباد ایئرفورس بحرین پاک فضائیہ پاکستان دفاعی تعاون لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اسلام اباد ایئرفورس پاک فضائیہ پاکستان دفاعی تعاون دونوں ممالک کی پاک فضائیہ کے مشترکہ تربیت فضائیہ کی اور بحرین کے دوران کے مابین بحرین کے عزم کا
پڑھیں:
پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
اسلام آباد:پاکستان اور کینیڈا نے ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن میں تعاون بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے لیے ایس آئی ایف سی زرعی شعبہ میں ترقی اور جدت کے لیے کوشاں ہیں۔
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان زرعی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کی بھی تجاویز دیں۔
کینولا کی کاشت سے زرعی پیداوار میں جدت، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور عالمی مارکیٹوں تک رسائی ممکن ہوگی۔ کینیڈا کے ساتھ زرعی اور غذائی تحفظ میں شراکت داری سے پاکستان کی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔
پاکستان اور کینیڈا نے سرٹیفکیشن، مارکیٹ تک رسائی اور تکنیکی تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیاں غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کر کے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں کوشاں ہیں۔