بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایکواڈور کے صدر نوبوآ سے ملاقات کی، جو چین میں منعقدہ سمر دیووس فورم میں شرکت کے لیے آئے تھے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال چین اور ایکواڈور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بہتر انداز میں فروغ پا رہے ہیں۔ چین ایکواڈور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کیا جائے اور حقیقت کا رنگ دیا جا سکے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ایکواڈور کو باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی اچھے دوست اور مشترکہ ترقی کے شراکت دار بننا چاہیے۔ دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور خدشات سے متعلق حمایت کو یقینی بناتے ہوئے مختلف شعبوں اور سطحوں پر تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہیے، اور حکمرانی کے تجربات کا تبادلہ بڑھانا چاہیے۔ کلیدی تعاون کے منصوبوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے، تعلیم، ثقافت، میڈیا اور نوجوانوں کے شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دیا جائے۔ چین-لاطینی امریکہ فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کیا جائے، اور چین-لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھایا جائے۔ ایکواڈور کے صدر نوبوآ نے کہا کہ ایکواڈور چین کے ساتھ تعلقات کو وسیع ترکرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔ملاقات کے بعد، دونوں ممالک کے صدور مشترکہ طور پر “عوامی جمہوریہ چین اور دی ریپبلک آف ایکواڈور کی حکومتوں کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر کے تعاون کے منصوبے” پر دستخط کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دونوں ممالک کے چین اور

پڑھیں:

نیب اور برطانوی کرائم ایجنسی کرپشن کیخلاف مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرینگے

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیب اور برطانوی انسداد بدعنوانی ادارہ کرپشن کے خلاف باہمی شراکت داری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔ نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر نے 11 نومبر 2025 کو نیب ہیڈکوارٹرز میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل، مسٹر گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ این سی اے کے وفد میں ڈائریکٹر جنرل این سی اے گریم بگر کے علاوہ گراہم آرر، کونسلر / ریجنل ہیڈ، اوون کینیڈی، سٹاف آفیسر ٹو ڈائریکٹر جنرل این سی اے، پال ہیملٹن ٹویڈیل، لائژن آفیسر این سی اے اور مچل ٹپ، لائژن آفیسر، نیب سے غلام صفدر شاہ، ڈی جی آپریشنز محمد طاہر، ڈائریکٹر آئی سی ڈبلیو، عثمان کریم خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا تھا، جس کے لیے دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو حتمی شکل دینے پر گفتگو ہوئی۔ نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر نے ایم او یو کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں این سی اے کے مثبت ردعمل اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تجویز کردہ ایم او یو دونوں ممالک کے انسداد بد عنوانی کے باہمی تعاون میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ ایم او یو دونوں ممالک کی پولیس کے درمیان بروقت تعاون کو فروغ دے گا، جس سے کرپشن کے مقدمات اور چوری شدہ اثاثوں کی جلد بازیابی کے لیے ایک مضبوط خاکہ قائم ہوگا۔ اس موقع پر دونوں اداوں کے رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کرپشن، مالی جرائم، منی لانڈرنگ اور پیچیدہ فراڈ کے متعلق معلومات اور انٹیلی جنس کا غیر رسمی تبادلہ بڑھانا موجودہ وقت کی اولین ضرورت ہے۔ نیب کے اندرونی صلاحیتوں کی ترقی کے عزم کو ظاہر کرنے کے لیے، قائم مقام چیئرمین نے این سی اے کے وفد کو نیب کے نئے قائم کردہ پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی(پی اے سی اے) سے متعارف کرایا۔ اس موقع پر پی اے سی اے کے کردار اور انسداد کرپشن کے پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ این سی اے نے مستقبل قریب میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ہونے والے تربیتی پروگرام میں نیب افسران کی شمولیت یقینی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ ماہرین کے تبادلے اور انسانی وسائل کے فارنزک اکائونٹنگ، اثاثہ جات کی تحقیقات، منی لانڈرنگ، جدید استغاثہ کی تکنیک کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے تاجک وزیردفاع کی جی ایچ کیومیں ملاقات
  • محمود عباس اور میکرون کی ملاقات: فلسطینی آئین بنانےکیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق
  • نیب اور برطانوی کرائم ایجنسی کرپشن کیخلاف مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرینگے
  • چین کا کینیڈا سے تعلقات اور تعاون پر آمادگی کا اظہار
  • ولادیمیر پوتن اور قازق صدر ماسکو میں دوطرفہ تعاون پر بات کریں گے
  • نیب اور این سی اے کا منی لانڈنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • بھارت کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے تاریخی ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
  • جنرل ساحر شمشاد کی سعودی افواج کے چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • پاکستان ویتنام اور ایران کیساتھ سرمایہ کاری و معاشی تعاون کے فروغ پر متفق
  • ریاض سیزن 2025 کے تحت مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا آغاز