پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں‘ حکومت نے بہت مراعات دی ہیں: گورنر
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
لاہور(کامرس رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین ملک ہے۔ موجودہ حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے آسانیاں پیدا کیں ہیں اور بہت سی مراعات دی ہیں۔انہوں نے اس امر کا اظہار معروف کاروباری اور سماجی شخصیت رضوان فرید کو ویتنام کا اعزازی قونصل مقرر کئے جانے کی تقریب سے خطاب میں کیا ہے۔ تقریب میں پاکستان میں ویتنام کے سفیر فام انہ توام ،معروف بزنسمین قاضی ہمایوں فرید،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابو ذر شاد،لا ہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں مصباح الرحمان سمیت کاروباری برادی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ویتنام نے حالیہ برسوں میں بہت اقتصادی ترقی کی ہے اور اس کی سالانہ ایکسپورٹ کا حجم 400 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، اس میں پاکستان کے لئے بھی مواقع ہونے چاہیئے۔انہوں نے ویتنام کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب متوجہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بہت سی مراعات دی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویتنام اور پاکستان کے مابین ٹریڈ کے فروغ کے لئے رضوان فرید کا کردار پل کی حیثیت سے ہو گا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان دوستانہ تعلقات نئی بلندیوں تک جائیں گے۔ ویتنام کے سفیر فام انہ توام نے کہا کہ ویتنام کے سفیر کے طور پر میں رضوان فرید کو لایور میں ویتنام کا اعزازی قونصل بننے پر دلی مبارک باد دیتا ہوں۔پاکستان اور ویتنام کے درمیان سالوں پر محیط دوستانہ تعلقات ہیں ہماری کمٹمنٹ ہے کہ ان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ رضوان فرید لاہور کے ایک نامور کاروباری شخصیت ہیں بلکہ کینام کے قابل اعتبار دوست اور پارٹنر ہیں۔ان کی دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اورمجھے یقین ہے کہ وہ ویتنام کے اعزازی قونصل کے طور پر دونوں ملکوں کے مابین دوستی ،تجارت اور کلچرل انڈر سٹینڈنگ کو فروغ دینے کے لئے پل کا کردار ادا کریں گے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستانی اور ویتنام کی بزنس کمیونٹی کو سہولتیں فراہم کریں گے۔ رضوان فرید نے کہا کہ ٹیکسٹائل ،زراعت ،فٹ وئیر سمیت دیگر سیکٹرز میں باہمی سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع ہیں ویتنام کی ایکسپورٹ کا حجم 400 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تجارت کے فروغ کے لئے ہرممکن کوشش کروں گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے رضوان فرید کے فروغ کے ویتنام کے نے کہا کہ انہوں نے کے لئے
پڑھیں:
صدر زرداری کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
تصویر سوشل میڈیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں قطر کی قیادت کے اقدامات کو سراہا اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطری قیادت کو مبارک باد دی۔
اعلامیہ کے مطابق قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بہادری کی تعریف کی۔
صدر مملکت نے قطر کو پاکستان میں بالخصوص اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ قطر کے وزیراعظم نے کہا قطر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول آصفہ بھٹو اور پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔