آئی اے ای اے کی پرامن جوہری پروگرام میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف و توثیق
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
VIENNA:
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پرامن جوہری پروگرام میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف و توثیق کرتے ہوئے صلاحیت میں اضافے کو سراہا ہے۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے بیان کے مطابق ویانا میں 69 ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر آئی اے ای اے کے ڈی جی کی چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجا علی رضا انور سے ملاقات ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پرامن جوہری پروگرام میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف و توثیق کی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ڈی جی نے پاکستان کی سول نیوکلیئر انرجی کی صلاحیت میں اضافہ کی تعریف کی۔
ڈی جی آئی اے ای اے نے کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پاور پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی۔5 پاکستان کی صاف اور پائیدار ایٹمی بجلی کے ضمن میں اہم سنگِ میل ہے۔
ڈاکٹر راجا علی رضا انور نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پاور پلانٹس اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات کے تحت چلائے جا رہے ہیں اور ہماری سرگرمیاں آئی اے ای اے کے وژن سے ہم آہنگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی اے ای اے اور رکن ممالک کے ساتھ مل کر پرامن جوہری تعاون، پائیدار ترقی اور خطے کی بہتری کے لیےکام جاری رکھے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پرامن جوہری آئی اے ای اے پاکستان کے کی تعریف
پڑھیں:
26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی توثیق
26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی گئی۔
عدالت نے علیمہ خان کو پچاس ہزار روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف کوئی واضح شواہد نہیں، ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے علیمہ خان کو آئندہ 26 نومبر کیسز کی سماعت میں عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔