ڈی جی آئی اے ای اے کی پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی رافیل ماریانو گروسی—فائل فوٹو
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی رافیل ماریانو گروسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نیوکلیئر پاور پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، پُرامن مقاصد کےلیے جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے استعمال میں پاکستان اہم شراکت دار ہے۔
ڈی جی آئی اے ای اے اور چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے درمیان ویانا میں آئی اے ای اے کی 69ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مختلف پروگراموں کے تحت دو طرفہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے ویانا: سفیر پاکستان نے ڈائریکٹر آئی اے ای اے کو اسناد پیش کردیںچیئرمین پی اے ای سی نے پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پُرامن جوہری پروگرام قومی ترقیاتی ترجیحات اور آئی اے ای اے کے فریم ورک کے عین مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پاور پلانٹس اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی جی آئی اے ای اے نے پاکستان کے آئی اے ای اے سے قریبی تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ سی 5 پاکستان کے توانائی کے تحفظ کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ئی اے ای اے پاکستان کے
پڑھیں:
ٹرمپ، شاہ چارلس کی یادداشت پر حیران رہ گئے، بہو کی بھی تعریف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن:۔ شاہ چارلس سوم کی اچھی یادداشت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متاثر کردیا۔ ونڈسر کیسل میں17 ستمبر کو عشائیے سے قبل شاہ چارلس کی تقریر کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ چارلس، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی تعریف کی۔
امریکی صدر نے شاہ چارلس کی اچھی یادداشت اور فلاحی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہاں تقریباً 150 افراد سے ہاتھ ملایا اور شاہ چارلس ان میں سے ہر ایک شخص کو جانتے تھے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ کم از کم مجھے تو ایسا ہی لگا کہ شاہ چارلس سب کو جانتے ہیں کیونکہ کوئی بھی شکایت نہیں کر رہا تھا کہ بادشاہ نے اسے نہیں پہچانا اور یہ دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے تعریف کرنے کے اس انداز پر شاہ چارلس بھی ہنس دیے۔
شاہ چارلس کے علاوہ امریکی صدر نے برطانوی شاہی خاندان کی بھی تعریف کی۔ اُنہوں نے شاہ چارلس سے کہا کہ آپ نے اپنے بیٹے شہزادہ ولیم کی بہت اچھی پرورش کی ہے اور آپ کی بہو شہزادی کیٹ بہت صحت مند اور خوبصورت ہیں۔