ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کی لیتھوانیا کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات میں پاکستان اور لیتھوانیا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لیتھوانیا کے قائم مقام وزیر خارجہ کستوتس بدریس سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور لیتھوانیا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران راہنماؤں نے پاکستان اور لیتھوانیا کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچنے اور مالی چوری کی روک تھام کے کنونشن پر دستخط کا خیر مقدم کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے درمیان

پڑھیں:

پاکستان و ہنگری کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کو 400 اسکالرشپس دینے پر ہنگری حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے نیو یارک میں ہنگری کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے موقع پر کہی ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق یہ ملاقات نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ہنگری کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

محض الفاظ نہیں عملی اقدام سے عزم کو دہرانا ہوگا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ محض الفاظ نہیں بلکہ عملی اقدام سے اپنے عزم کو دہرانا ہوگا۔

ملاقات میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ پر نئے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا، جبکہ پاکستان نے ہنگری کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ہنگری کے وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی حمایت اور ذاتی دلچسپی پر وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارکا شکریہ ادا کیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، شہری ہوابازی میں تعاون اور براہِ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری معاہدے کی تکمیل پر زور بھی دیا، اس موقع پر ہنگری کے وزیرِخارجہ نے تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے امور بھی زیرِ غور آئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، پولینڈ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  •  وزیراعظم کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
  • پاکستان و ہنگری کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • اقوام متحدہ اجلاس کے دوران اسحاق ڈار کی ہنگری، جی سی سی اور کینیڈین وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں
  • پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
  • پاکستان کا دولت مشترکہ وزرائے خارجہ اجلاس میں امن، ماحولیاتی تعاون، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل تعاون پر زور
  • امریکی ناظم الامور کی وزیر ریلوے سے ملاقات، سرمایہ کاری اور تعاون پر اتفاق