اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر مگر دوستانہ تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔

صحافی عمر چیمہ نے اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ کمال ہے کہ بے شک پہلی ملاقات ہو اور خواہ دو منٹ کی ہی ہو لیکن ملنے کا انداز ایسا ہوتا ہے گویا دو دہائیوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

ویسے وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ کمال ہے کہ بے شک پہلی ملاقات ہو اور خواہ دو منٹ کی ہی ہو لیکن ملنے کا انداز ایسا ہوتا ہے گویا دو دہائیوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں pic.

twitter.com/OgUybulXyG

— Umar Cheema (@UmarCheema1) September 24, 2025

صحافی اجمل جامی نے لکھا کہ نیویارک میں عرب اسلامی اجلاس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے بیچ غیر رسمی ملاقات کی کچھ جھلکیاں دیکھنے اور سمجھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

نیویارک میں عرب اسلامی اجلاس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے بیچ غیر رسمی ملاقات کی کچھ جھلکیاں دیکھنے اور سمجھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔۔ pic.twitter.com/iLPqtielEk

— Ajmal Jami (@ajmaljami) September 23, 2025

وسیم عباسی نے لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس اختتام پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گپ شپ۔ لگتا ہے انڈیا کی بات کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس اختتام پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گپ شپ ۔
لگتا ہے انڈیا کی بات کر رہے ہیں ???? pic.twitter.com/SWotHZB7JB

— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) September 24, 2025

فہیم اختر نے سوال کیا کہ شہباز صاحب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا کہنا چاہتے ہیں؟

وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات۔۔۔ شہباز صاحب کیا کہنا چاہتے ہیں ٹرمپ کو ؟ pic.twitter.com/3mECmPYNU0

— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) September 24, 2025

ایک ایکس صارف نے سوال کیا کہ اتنی مختصر ملاقات میں ویسے کیا بات ہوئی ہوگی؟

وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ۔۔۔ اتنی مختصر ملاقات میں ویسے کیا بات ہوئی ہوگی ؟؟ pic.twitter.com/YVSqFu133V

— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) September 24, 2025

ایک صارف نے پوچھا کہ شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا بتا رہے ہوں گے؟

President Trump meets Pakistan PM Shehbaz Sharif at the UN in New York. What would Shehbaz be telling him? pic.twitter.com/UYwBbUay2V

— Megh Updates ????™ (@MeghUpdates) September 24, 2025

راجہ کبیر لکھتے ہیں کہ چائنہ میں سرخ قالین قطر میں توپوں کی سلامی سعودیہ میں فائٹر جہازوں ذریعے استقبالیہ کے بعد کوئی شک نہیں کہ دورہ امریکہ دوران جو پروٹوکول شہباز شریف کو ملا ہے پاکستانی تاریخ میں ایسا پروٹوکول کسی وزیراعظم کو دستیاب نہیں ہوا فاتح وزیراعظم شہبازشریف آپ واقعی تاریخ رقم کرچکے ہیں۔

چائنہ میں سرخ قالین قطر میں توپوں کی سلامی سعودیہ میں فائٹر جہازوں ذریعے استقبالیہ کے بعد کوئی شک نہیں کہ دورہ امریکہ دوران جو پروٹوکول شہباز شریف کو ملا ہے پاکستانی تاریخ میں ایسا پروٹوکول کسی وزیراعظم کو دستیاب نہیں ہوا
فاتح وزیراعظم شہبازشریف آپ واقعی تاریخ رقم کرچکے ہیں pic.twitter.com/HAblVWHY2D

— Raja Kabeer ™ (@kabeerraja786) September 23, 2025

علی رضا نامی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی ٹرمپ کیساتھ یہ بے تکلفی۔

شہبازشریف کی ٹرمپ کیساتھ یہ بے تکلفی pic.twitter.com/vyxnwb0LD6

— Ali Raza Shaaf (@AliRazaShaaf) September 23, 2025

جہاں کئی صارفین اس ملاقات کو سراہتے نظر آئے وہیں پی ٹی آئی کے حامی چند صارفین اس ملاقات پر تنقید کرتے نظر آئے۔  پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے لکھا کہ ٹرمپ صاحب میں وزیراعظم شہباز شریف ہوں، ادھر نہ جائیں کیمرہ فوکس کر رہا ہے وہ میرے نیچے ڈپٹی وزیراعظم ہے اور جو میرے عدم موجودگی والے کھانے میں طے ہوا تھا میں بالکل مطمئین ہوں اس پر ،بس 15 سیکنڈ کی کم سے کم ویڈیو تو بننے دیں رک جائیں عزت کا معاملہ ہے۔

ٹرمپ صاحب میں وزیراعظم شہباز شریف ہوں ،ادھر نہ جائیں کیمرہ فوکس کر رہا ہے وہ میرے نیچے ڈپٹی وزیراعظم ہے اور جو میرے عدم موجودگی والے کھانے میں طے ہوا تھا میں بالکل مطمئن ہوں اس پر ،بس پندرہ سیکنڈ کی کم سے کم ویڈیو تو بننے دیں رک جائیں عزت کا معاملہ ہے . pic.twitter.com/u0itl9kRUt

— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) September 23, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جہاں وہ 26 ستمبر کو عالمی برادری سے خطاب کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم شہباز شریف غیر رسمی ملاقات عرب اسلامی اجلاس کے ٹرمپ کی رہے ہیں شریف کی کے بعد کیا کہ

پڑھیں:

27 ویں آئینی ترمیم؛ وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف 27 ویں آئینی ترمیم کے سلسلے میں آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم  ملاقات آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، جس میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت  کی جائے گی۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم  کو 14 نومبر کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور اس حوالے سے تمام وزرا و ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسبلی نے تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے جب کہ اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم اجلاس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، کثیر الجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا ملاقات کررہے ہیں
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات;دیرینہ و مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ
  • شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ق) وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • وزیراعظم شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی قیادت کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • 27 ویں آئینی ترمیم؛ وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے