انگور کے حیرت انگیز فوائد، ماہرین نے نئی تحقیق میں انکشافات کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: قدرت کا انمول تحفہ انگور نہ صرف ذائقے کے اعتبار سے پسندیدہ پھل ہے بلکہ اس کے حیرت انگیز طبی فوائد بھی ہیں جو انسانی صحت پر مثبت اثرات ڈالتے ہیں۔
غذائی ماہرین اور حالیہ تحقیقی رپورٹس کے مطابق انگور میں پائے جانے والے وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق انگور میں وٹامن سی، وٹامن کے، فائبر، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹ کمپاؤنڈز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ اجزاء نہ صرف قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ دل کی بیماریوں، کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض کے خطرات کو بھی کم کرتے ہیں۔
انگور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور فلیونائڈز خون کو پتلا کرنے اور شریانوں میں جمنے والے مواد کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس طرح دل کے دورے اور فالج کے خطرات نمایاں حد تک گھٹ جاتے ہیں۔
تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ روزانہ انگور کھانے سے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں، یادداشت تیز ہوتی ہے اور بڑھاپے میں الزائمر جیسی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔
انگور میں موجود قدرتی فائبر شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے، اس کے علاوہ یہ بھوک کو کنٹرول کر کے وزن میں کمی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق انگور میں موجود ریسویراٹرول نامی اینٹی آکسیڈنٹ خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے اور کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کرتا ہے۔
انگور میں وٹامن کے اور کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں جبکہ اس کا استعمال جلد کو تروتازہ اور جھریوں سے پاک رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
غذائی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ روزانہ انگور کو خوراک کا حصہ بنایا جائے تاکہ جسم کو قدرتی توانائی اور بیماریوں سے تحفظ مل سکے، ذیابیطس کے مریضوں کو اس کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔