قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
(پس اے رجوع کرنے والو) اللہ ہی کو پکارو اپنے دین کو اْس کے لیے خالص کر کے، خواہ تمہارا یہ فعل کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو۔ وہ بلند درجوں والا، مالک عرش ہے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے روح نازل کر دیتا ہے تاکہ وہ ملاقات کے دن سے خبردار کر دے۔ وہ دن جبکہ سب لوگ بے پردہ ہوں گے، اللہ سے ان کی کوئی بات بھی چھپی ہوئی نہ ہو گی (اْس روز پکار کر پوچھا جائے گا) آج بادشاہی کس کی ہے؟ (سارا عالم پکار اٹھے گا) اللہ واحد قہار کی۔ (کہا جائے گا) آج ہر متنفس کو اْس کمائی کا بدلہ دیا جائے گا جو اس نے کی تھی آج کسی پر کوئی ظلم نہ ہو گا اور اللہ حساب لینے میں بہت تیز ہے۔ (سورۃ غافر:14تا17)
سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مومن کو یہ علم ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ کے پاس سزا کیا ہے تو کوئی شخص اس کی جنت کی امید ہی نہ رکھے، اور اگر کافر کو یہ پتا چل جائے کہ اللہ کے پاس رحمت کس قدر ہے تو کوئی ایک بھی اس کی جنت سے مایوس نہ ہو۔ (مسلم) ٭نبی کریمؐ نے فرمایا ’’جنت میں جو بھی داخل ہو گا اسے اس کا جہنم کا ٹھکانا بھی دکھایا جائے گا کہ اگر نافرمانی کی ہوتی (تو وہاں اسے جگہ ملتی) تاکہ وہ اور زیادہ شکر کرے اور جو بھی جہنم میں داخل ہو گا اسے اس کا جنت کا ٹھکانا بھی دکھایا جائے گا کہ اگر اچھے عمل کیے ہوتے (تو وہاں جگہ ملتی) تاکہ اس کے لیے حسرت و افسوس کا باعث ہو۔ (صحیح بخاری)
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی نوعیت کا ہے، سیلاب زدگان کی مدد صوبائی سطح پر ہوگی۔رانا ثنا اللہ
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی نوعیت کا ہے، سیلاب زدگان کی مدد صوبائی سطح پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لوگوں کو روزگار فراہم کرے ، بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کر دیا جائے، سننے میں آیا ہے کہ اس طرح کی اسکیم زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں سیلاب آیا وہاں آزادانہ سروے ہوا ہے، ڈیٹا کے مطابق سیلاب متاثرین کی معاونت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں سے بات ہوسکتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چل رہا ہے اور اچھا پروگرام ہے، ہم چاہتے ہیں اس پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے۔وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ پروگرام لوگوں کو روزگار فراہم کرے، وفاقی سطح پر تجویز ہے کہ اس پروگرام کو صوبے بھی منظور کریں، یہ کوئی سنجیدہ مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی اپنا نکتا نظر رکھ سکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ باہمی مسائل کے لیے ایک کمیٹی پنجاب میں موجود ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی کو مثبت معنوں میں لینا چاہیے۔