اسلام  آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) اْڑان پاکستان مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد پشاور میں ہوا، جو ملک میں پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کے قومی مکالمے کا ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی قیادت میں شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد صوبائی ترقیاتی حکمتِ عملیوں کو قومی ویژن سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ ٹیکنالوجی، سماجی مساوات اور معیشت کو ایک مربوط سمت میں گامزن کیا جا سکے۔ سندھ میں کامیاب مشاورتی ورکشاپ کے بعد، خیبر پی کے سیشن میں وفاقی و صوبائی سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی تاکہ مختلف معاشی شعبہ جات، ترقیاتی چیلنجز اور عمل درآمد کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ احسن اقبال نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے ٹیکنالوجی، جدت اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔ انہوں نے نوجوانوں اور خواتین کے کردار کو معیشت کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی افرادی قوت میں شرکت صرف 23 فیصد ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد کئی اہم ترقیاتی شعبے صوبوں کے دائرہ اختیار میں آ چکے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور سے ہونے والی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ فنڈنگ میکنزم پر اتفاق ہوا ہے تاکہ قبائلی اضلاع میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا سکیں۔ انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ اْڑان پاکستان کے تحت قابلِ عمل ترقیاتی منصوبے تشکیل دئیے جائیں تاکہ پاکستان ایک مضبوط، مستحکم اور اقتصادی لحاظ سے خود کفیل ملک بن سکے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور دیگر وفاقی و صوبائی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اْڑان پاکستان ورکشاپ میں خیبر پی کے کے سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہاں کی معیشت میں بے پناہ امکانات موجود ہیں، مگر بدقسمتی سے ہم ماضی میں ان مواقع سے مکمل فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ انہوں نے نوجوانوں اور خواتین کے لیے خود روزگاری کے مواقع فراہم کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے تاکہ نوجوان اور خواتین مالی طور پر خود مختار بن سکیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کی جانب سے اْڑان پاکستان کے آغاز کو سراہا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ صرف ایک پالیسی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس پر عملی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پی کے کی حکومت اْڑان پاکستان کی کامیابی میں سب سے آگے رہے گی اور تمام صوبوں سے بڑھ کر اس پروگرام کو عملی جامہ پہنائے گی۔ انہوں نے اپنی حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا سال اور اس دوران حاصل کی گئی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور اسی جوش و جذبے کے ساتھ اْڑان پاکستان کے منصوبوں کو بھی حقیقت میں بدلیں گے۔ علاوہ ازیں احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی لانگ مارچ نہیں اقتصادی مارچ کی ضرورت ہے، ہمیں کسی سیاسی گرینڈ الائنس کی ضرورت نہیں ہے، ملکی ترقی کے لئے گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے، سیاسی لانگ مارچوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔ اْڑان پاکستان میں نوجوانوں کا کردار کے حوالے سے تقریب ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ سات سال بعد اس یونیورسٹی میں مخاطب ہوں، ہمارا ویژن 2025ء یہی تھا کہ بہترین تعلمی ادارے قائم کریں، آج پاکستان کے 78 سال کا سفر مکمل ہو چکا ہے، آج ہم ساتواں ایٹمی پاور رکھنے والا ملک ہیں، اسی طرح جے ایف 17 کو دیکھیں، تعلیمی اداروں کو دیکھیں، یہ سب ہماری کامیابی ہیں، اس پہ ہمیں فخر ہے، مگر دیگر ممالک کے ساتھ اگر ہم اپنا موازنہ کریں تو 1960ء کے بعد ہم دنیا کے ساتھ نہیں چلے۔ دریں اثناء علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب ہم کے پی میں اقتدار میں آئے تو خزانے میں 15 دن کی تنخواہ پڑی تھی اور اب 150 ارب روپے سرپلس موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہوئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور ا ڑان پاکستان پاکستان کے احسن اقبال انہوں نے ا خیبر پی کے کہا کہ کے بعد کیا کہ

پڑھیں:

علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پولیس کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستان کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، علی امین گنڈا پور کا لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر  شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف تھانہ مستی گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے جس کی تفتیش میں ملزمان عدم تعاون کی روش اپنائے ہوئے ہیں، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسداد دہشتگردی عدالت جج منظرعلی گل حماد اظہر خیبر پختونخوا سعید سندھو شہباز احمد علی امین گنڈا پور لاہور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وزیر اعلی

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اقدامات کا مقصد پاکستان کیخلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے، احسن اقبال
  • معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
  • قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے، احسن اقبال
  • پاکستان کو 2030ء تک برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف ہے: احسن اقبال
  • عمران خان کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو طلب کرلیا
  • احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • یقینی بنانا چاہیے کہ ٹیکنالوجی انسانوں اور کرہ ارض کے لیے مثبت کردار ادا کرے، احسن اقبال
  • اسحاق ڈار کا دورہ خوش آئند، افغانستان اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں: گنڈا پور 
  • نوجوان قومی اثاثہ‘ فکر اقبال کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے: احسن اقبال