امریکا میں سرمایہ کاری 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں: سعودی ولی عہد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
گفتگو کے دوران دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور سلامتی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپیکر سردار ایاز صادق کی گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان السعود سے ملاقات
اسلام آباد (خبرنگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مدینہ منورہ کے دورہ کے دوران گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان السعود سے گورنر ہائوس میں اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، مسلم امہ کے اتحاد، فلسطین کی سنگین صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔