دبئی: پاکستان، بنگلادیش کا تارکین وطن کی فلاح کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
دبئی میں پاکستان اور بنگلادیشی سفارتکاروں نے دونوں ممالک کے تارکین وطن کی فلاح کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان قونصل خانہ میں پاکستان اور بنگلادیشی سفارتی عملے نے تارکین وطن کی فلاح و بہبود اور قانونی معاونت کے بہتر طریقہ کار پر گفتگو کی۔
سفارتی حکام فواد علی خان، عمران شاہد اور جنید مرتضیٰ نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ بنگلادیشی وفد کی نمائندگی اشفاق حسین، شہناز پروین اور عبداللّٰہ المامون نے کی۔
بات چیت میں کم آمدنی والے محنت کشوں کے حقوق پر حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ محنت کشوں کیلئے قانونی آگاہی اور تنازعات کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں قونصل خانے نے سفارتی افسران کی تربیت پر بھی اتفاق کیا اور باہمی ورکشاپس اور معلوماتی تبادلے پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
متحدہ عرب امارات میں 18 لاکھ پاکستانی جبکہ 8 لاکھ بنگلادیشی شہری موجود ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ مذاکرات کے بعد دونوں فریقوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جو ترک وزارتِ خارجہ کی جانب سے منظرِ عام پر لایا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ترکیہ اور قطر کی مشترکہ ثالثی میں 25 سے 30 اکتوبر تک استنبول میں مذاکرات منعقد ہوئے، جن کا مقصد دوحہ میں 18 اور 19 اکتوبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانا تھا۔
دونوں فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اس کے نفاذ کے قواعد و ضوابط آئندہ اجلاس میں، جو 6 نومبر کو استنبول میں ہوگا، طے کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فریقین نے ایک مشترکہ مانیٹرنگ اور تصدیقی نظام قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، جو جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ترکیہ اور قطر نے پاکستان اور افغان طالبان کے مثبت اور تعمیری رویے کو سراہا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ کی درخواست پر پاکستان نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی تاکہ امن عمل کو آگے بڑھایا جاسکے۔