راشد محمود سومرو کی پیر صدرالدین شاہ راشدی سے ملاقات، مشترکہ جدوجہد پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
ملاقات میں جے یو آئی اور جی ڈی اے کے رہنماؤں نے سندھ میں زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے خلاف تحریک کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ ہفتے اعلیٰ سطحی میٹنگ طے پا گئی ہے جس میں آئندہ کا سیاسی روڈ میپ مرتب کیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی سے اہم ملاقات کی، جس میں سندھ کے عوامی مسائل اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ راشد سومرو نے پیر صدرالدین شاہ راشدی کو دریائے سندھ پر مجوزہ نئے کینال منصوبے کی منسوخی پر مبارکباد پیش کی اور اسے سندھ کی عوام کی بڑی کامیابی قرار دیا۔ پیر صدرالدین شاہ راشدی نے جے یو آئی سندھ کے مؤثر اور مسلسل احتجاجی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "جے یو آئی سندھ کی آٹھ ماہ کی جدوجہد قابلِ ستائش ہے، جس نے عوامی آواز کو حکومت تک مؤثر انداز میں پہنچایا۔" ملاقات میں جے یو آئی اور جی ڈی اے کے رہنماؤں نے سندھ میں زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے خلاف تحریک کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ ہفتے اعلیٰ سطحی میٹنگ طے پا گئی ہے جس میں آئندہ کا سیاسی روڈ میپ مرتب کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیر صدرالدین شاہ راشدی جے یو آئی
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ہسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ ہسپتال پہنچے۔سلمان اکرام راجہ نے شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات اور عیادت کی۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکریٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔سلمان اکرام راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
چینی کی فی کلو قیمت 220 روپے تک پہنچ گئی
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں فواد چوہدری، محمود مولوی، عمران اسماعیل سمیت دیگر نے بھی اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔
مزید :