یوم مئی پر پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے یکم جولائی 2024ء سے تمام غیر ہنر مند مزدوروں کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے، جو محنت کشوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شکاگو کے مزدوروں کی عظیم قربانی کو پوری دنیا میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی کا دن ہمیں مزدوروں کے جائز حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی روزِ اول سے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ حکومتِ سندھ نے یکم جولائی 2024ء سے تمام غیر ہنر مند مزدوروں کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے، جو محنت کشوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے مزدوروں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں گھریلو ملازمین سمیت تمام مزدوروں کی رجسٹریشن مہم کا آغاز شامل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں ورکرز ماڈل اسکولز اور ورکرز انٹرمیڈیٹ کالجز قائم کیے گئے ہیں، جہاں مزدوروں کے بچوں کو مفت کتابیں، یونیفارم اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت مزدوروں کے لیے رہائشی اسکیمیں اور اسکالرشپس بھی دی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ نجی اداروں کے محنت کشوں کے تحفظ کے لیے سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (سیسی) قائم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو علاج کی سہولیات اور حادثات کی صورت میں براہِ راست مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حکومت محنت کشوں کو باوقار طرزِ زندگی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے تاجر برادری، صنعت کاروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محنت کشوں کے مزدوروں کے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں مزدوروں کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی؛ چوہدری انوارالحق 

سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مزدوروں کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی. 

 وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے یوم مئی کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ اسلام محنت کی عظمت پر مکمل یقین رکھتا ہے، ارشاد نبوی ﷺہے کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے قبل دی جائے۔ 

دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

 وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اسلام محنت کی اہمیت کو کس قدر اہمیت دیتا ہے، یہ دن شکاگو کے ان مزدوروں کی یاد ہے جن کی قربانیوں کے نتیجے میں مزدوروں کو حقوق ملے، دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے. انہوں نے کہا کہ ایسے تمام طبقات جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ان کی بہتری کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں، رزق حلال کمانے والے اس معاشرہ کے قابل فخر لوگ ہیں، مزدوروں کے مسائل ہر سطح پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمیں اپنے محنت کشوں پر فخر ہے. 

ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی

متعلقہ مضامین

  • محنت کش ہی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم جز ہوتے ہیں، ڈاکٹر عشرت العباد
  • مجلس وحدت مسلمین محنت کش طبقے کی نمائندہ جماعت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • آزاد کشمیر میں مزدوروں کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی؛ چوہدری انوارالحق 
  • ملک کے مختلف شہروں میں یوم مزدور پر ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد
  • یومِ مزدور پر آج عام تعطیل؛ محنت کش دیہاڑی کی تلاش میں سرگرداں
  • یومِ مزدور پر آج عام تعطیل؛ محنت کش دیہاڑی کی تلاش میں سرگرداں
  • یومِ مزدور  کے عالمی موقع پر وزیراعلیٰ کا 84 ارب کا مجموعی پیکیج  دینےکا اعلان
  • گورنر سندھ کا یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش
  • محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے