گورنر سندھ کا یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو
کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کوخراج تحسین پیش کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلاحی انیشیٹیوز محنت کشوں کی خدمت کے عزم کا عملی مظہر ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کا ہر قطرہ ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی نوید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلام اُن ہاتھوں کو جو ہماری زندگی آسان بناتے ہیں، ہر مزدور قابلِ فخر ہے، آئیں اُنہیں عزت اور سہولیات دیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کا کہا کہ
پڑھیں:
ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صدر مملکت
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
صدرِ مملکت نے عالمی یومِ مزدور پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی اپنے حقوق اور وقار کےلیے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مزدوروں کی خودمختاری، منصفانہ اجرت، محفوظ ماحول، سماجی تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
صدرِ مملکت نے بتایا کہ مزدور اور محنت کش طبقہ ہماری معیشت اور قومی ترقی کا محرک ہے اور مزدور ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں مزید کہا ہے کہ مزدور صنعتوں، زراعت اور معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہمارے کارکن ہمارا فخر ہیں۔ ہماری قومی ترقی محنت کشوں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے۔
عالمی حالات کے تناظر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں کارکنوں کے روشن مستقبل کےلیے انہیں ہنرمند بنانا ہوگا۔
عالمی یوم مزدور اور مستقبل کی پیش بندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے بتایا کہ ہمیں اپنے کارکنوں اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے اور مزدوروں کی ہنرمندی کےلیے ایک جامع نظام بنانے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ایک منصفانہ لیبر ماحول اور مزدوروں کی فلاح و بہبود پر کام کرنا ہوگا۔