سٹی 42:ؒوفاقی و صوبائی حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یکم مئی کو تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز تمام بینکس بند رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری و نجی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اسی مزدور ڈے پر پنجاب حکومت کی جانب سے مزدوروں کو راشن کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
واضح رہے کہ یکم مئی کو ہر سال دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کے لیے ”یومِ مزدور“ منایا جاتا ہے، جس کا مقصد محنت کش طبقے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کے مسائل اجاگر کرنا ہے۔ اسی حوالے سے علامہ اقبال نے کہا تھا
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات
پاکستان ائیر فورس کی بروقت کارروائی،بھارتی رافیل طیارے راہ فرار اختیار کر گئے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے ہڑپہ میوزیم میں چار نئی گیلریوں کا افتتاح کر دیا
پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہڑپہ میوزیم میں چار نئی گیلریوں کا افتتاح کر دیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہڑپہ میوزیم میں نئی گیلریوں کا قیام وزیراعلیٰ کے اس عزم کی عملی تصویر ہے جس کے تحت پنجاب کے تاریخی مقامات کو محفوظ اور فعال بنایا جا رہا ہے۔ تاریخی ورثہ صرف ہمارا ماضی ہی نہیں بلکہ ہماری شناخت ہے، اسے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ گیلریاں نہ صرف آثار قدیمہ کے تحفظ میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ تعلیمی و سائنسی تحقیق کا بھی اہم مرکز بنیں گی۔ یہ ایک سنگ میل ہے جو پنجاب میں ثقافتی سیاحت کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔
سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ ورثے کی بحالی سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ آثار قدیمہ اس شعبے میں عالمی معیار کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی ظہیر عباس ملک نے بتایا کہ نئی گیلریوں میں ہڑپہ کی تاریخ کو جدید تقاضوں کے مطابق پیش کیا گیا ہے۔ یہ گیلریاں تحقیق، تعلیم اور عوامی آگاہی کے لیے ایک نیا باب ثابت ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہڑپہ میوزیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں تاکہ آنے والے سیاح اور طلبہ یہاں سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا نئی گیلریوں کی بدولت نہ صرف ہڑپہ کی قدیم تاریخ کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ نوجوان نسل میں اپنے ثقافتی ورثے سے جڑی بھی رہے گی۔