City 42:
2025-05-01@00:06:26 GMT

وزیر اعظم شہباز شریف کا یوم مزدور ڈے پر پیغام

اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT

سٹی 42: وزیر اعظم نے کہا  آج، جب پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم مزدوراں منایا جا رہا ہے، پاکستان اپنے محنت کشوں کے لیے روزگار کے حصول کے دوران محفوظ، صحت مند، اور باوقار حالات کو فروغ دینے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے - ہماری محنت کش افرادی قوت، ہماری قوم کی ترقی اور حالات سے نمٹنے کی ہماری استعداد کے پیچھے اصل محرک ہے۔

 وزیر اعظم نے کہا مزدوروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ پاکستان کے آئین میں درج ہے اور یہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کے بنیادی کنونشنز کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے، جس کا پاکستان بطور ایک ذمہ دار دستخط کنندہ ملک ہے۔  ان نظریات کی پیروی میں، پاکستان نے مزدوروں اور افرادی قوت کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قانون سازی اور انتظامی اصلاحات کی ہیں۔  پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران حفاظت اور صحت سے متعلق نئے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے ہم نے کلیدی بین الاقوامی لیبر کنونشنز بشمول جبری مزدوری کنونشن اور میری ٹائم لیبر کنونشن کے 2014 کے پروٹوکول کی توثیق کی ہے۔ 

بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل

 پہلی بار، پاکستان میں ہر مزدور قومی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی پروفائل سے مستفید ہو رہا ہے، جو پورے ملک میں روزگار کے حصول  کے ماحول کو محفوظ اور صحت مند جگہوں میں تبدیل کرنے کو یقینی بنا رہا ہے۔

 ہماری حکومت نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (EOBI) اور ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) جیسے اداروں میں شمولیت کو وسیع اور انہیں مؤثر بنانے کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہمارے مزدوروں کے تحفظ کے ثمرات افرادی قوت کے تمام طبقات میں زیادہ مساوی طور پر تقسیم کیے جائیں۔

پاکستان ائیر فورس کی بروقت کارروائی،بھارتی رافیل طیارے راہ فرار اختیار کر گئے

 ڈیجیٹائزیشن اور لیبر لا ریفارمز کے ذریعے، ہم ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں جہاں ہر مزدور کو باوقار اور محفوظ روزگار تک رسائی حاصل ہو۔  اس کے ساتھ ساتھ، ہنر و پیشہ ورانہ تربیت کی ترقی کے اقدامات، خاص طور پر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹیز (TEVTAs) کے ذریعے، ترجیحی بنیادوں پر نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم

 اس اہم دن پر، میں مزدوروں، کارکنوں، سول سوسائٹی اور حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ایک ایسے معاشرے کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں جو مزدوروں کا احترام کرے، ان کے حقوق کو برقرار رکھے اور سب کے لیے باوقار روزگار کے حصول کے مواقع پیدا کرے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ہماری حکومت نے بھارت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، عمر ایوب

عمر ایوب— فالئل فوٹو

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے ہماری حکومت نے بھارت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، ان میں جواب دینے کی سکت نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بھارت بار بار حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعظم نے کاکول میں تقریر کے دوران ملک پر ضرب لگائی، وزیر اعظم اور ان کی کابینہ نے بھارت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، ان میں جواب دینے کی سکت نہیں ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ صرف بانی پی ٹی آئی ہی بھارت کو مؤثر جواب دے سکتے ہیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے: عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ بھارت حملہ کرنے والا ہے، لیکن حکومت دوستی کی پینگیں بڑھا رہی ہے اور تحقیقات کی پیشکش کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پہلگام حملہ ہندوستان کی ناکامی ہے، پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں جبکہ بھارتی دھمکیوں کے مقابلے میں ہمیں تیار اور ردعمل میں واضح ہونا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاں سے حملہ ہوا یا حملے کی کوشش کی گئی، وہاں ہمیں دشمن کو تباہ کرنے کا پیغام دینا چاہیے تھا۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ ایران سے 500 ارب روپے سے زائد کا تیل اسمگل ہو رہا ہے، جبکہ ہماری ریفائنریز بند پڑی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ٹیلی فونک گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
  • سندھ طاس معاہدے پر بھارتی رویہ ناقابل قبول ہے، وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے  نریندر مودی کی غیر ذمہدارانہ حرکتوں پر رابطہ
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور وزیر اعظم کاجنوبی ایشیا ءکی حالیہ صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی
  • ہماری حکومت نے بھارت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، عمر ایوب
  • وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے: عمر ایوب
  • سندھ کی درخواست پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی اجلاس آج طلب کرلیا، شرجیل میمن