فائل فوٹو۔

نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ این آئی آر سی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے کانفرنس کل ہو گی۔

قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ این آئی آر سی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی 2025 کو کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ 

اس کانفرنس کا مقصد ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس سے آجر اور اجیر کے فاصلے کم ہوسکیں اور تعلقات کی بہتری کا ماحول فراہم ہوسکے، 1969 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایسی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، امید ہے کہ یہ ایونٹ بہت کامیاب ثابت ہوگا۔

یکم مئی کو یوم مزدور کی مناسبت سے بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن اور نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس میں مزدوروں کے حقوق اور قوانین زیر بحث آئیں گے۔ چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کانفرنس سے آجر اور اجیر کے درمیان روابط اور مزدور کے حقوق پر بات ہو گی۔ انھوں نے کہا کانفرنس میں قوانین اور انسانی حقوق پر بات ہو گی۔

عالمی لیبر کانفرنس کے انعقاد سے متعلق آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر گئیر تھامس ٹونسٹول کا کہنا ہے کہ مزدوروں کے حقوق بنیادی طور پر انسانی حقوق ہیں جن سے آگاہی اور عمل سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا اس وقت دنیا کو عدم مساوات کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں اور ٹیکنالوجی کے بدلاؤ کے بعد حکومت، سرمایہ کار اور مزدوروں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔

عالمی لیبر کانفرنس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ اور چوہدری سالک حسین سمیت آئی ایل او کا وفد شریک ہو گا۔ کانفرنس میں لیبر قوانین اور عدالتی امور پر سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن سمیت جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے اظہار خیال کرینگے۔

کانفرنس میں بیرسٹر ظفر اللہ خان، جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور، وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر راشد محمود بھی شریک ہونگے۔ 

چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کے مطابق کانفرنس آجر اور اجیر کے درمیان روابط اور مزدور کے حقوق کیلئے بہت اہم ثابت ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جسٹس ریٹائرڈ شوکت کانفرنس میں کے حقوق

پڑھیں:

حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلیے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کے لیے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ این ایف سی کمیشن بجٹ کے بعد نیا این ایف سی ایوارڈ متعارف کرانے کے لیے تجاویز دے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے صوبائی وزرائے خزانہ کو ٹیکنوکریٹ کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا، اسد سعید سندھ اور قیصر بنگالی بلوچستان سے ٹیکنوکریٹ ممبر ہوں گے، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے نام ملنے پر کمیشن کی تشکیل مکمل ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کی این ایف سی ایوارڈ کے تحت شیئرز بڑھانے کی تجاویز ہیں، نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیے جائیں گے اور ورکنگ گروپس اپنی رپورٹس کمیشن کو پیش کریں گے۔ وزارت خزانہ، وزیر خزانہ، چیئرمین اور سیکریٹری خزانہ کمیشن آفیشل ایکسپرٹ ہوں گے۔

کمیشن اگست سے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کی تجاویز پر کام شروع کرے گا، کمیشن بجٹ کے بعد نیا این ایف سی متعارف کرانے کے لیے تجاویز دے گا، سندھ آبادی کے لحاظ سے این ایف سی شیئرز بڑھانے پر تجویز دے گا۔

دوسری جانب، خیبر پختونخوا ضم شدہ اضلاع کے لیے اضافی شیئرز کی ڈیمانڈ کرے گا، کمیشن مکمل ہونے پر ٹی او آرز جاری کیے جائیں گے، کمیشن صوبوں کے محاصل میں حصے اور ٹیکسوں کے امور کو طے کرے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کمیشن وفاقی، صوبوں اور دیگر علاقوں کے لیے وسائل کے امور بھی طے کرے گا، 2009 سے اس وقت تک ساتواں این ایف سی ایوارڈ چل رہا ہے، نئے تشکیل دیے جانے والے کمیشن پر آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دے دیا گیا
  • بھارت کے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کی تشکیل نو، سابق را چیف آلوک جوشی چیئرمین مقرر
  • بھارت کے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کی تشکیل نو، سابق را چیف آلوک جوشی چیئرمین مقرر
  • حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلیے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
  • حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو مکمل تباہی ہوگی: ناصر جنجوعہ
  • بھارت نے جارحیت کی تو پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی، قومی یکجہتی کانفرنس
  • وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر کی ملاقات
  • لاہور، تحریکِ بیداری امت مصطفیٰؐ کے زیراہتمام غزہ کانفرنس کل ہوگی