گورنر خیبر پختونخوا کا صوبہ بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پہلگام واقعے پر کہا کہ بھارت نے حملہ کرنے کی حماقت کی تو بھرپور جواب ملے گا، ہمارے پاس ایٹم بم ہیں وہ چاند دیکھنے کے لیے نہیں رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بچاؤ تحریک کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے اور پہلگام واقعے پر کہا کہ بھارت نے حملہ کرنے کی حماقت کی تو بھرپور جواب ملے گا، ہمارے پاس ایٹم بم ہیں وہ چاند دیکھنے کے لیے نہیں رکھے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں منعقدہ پہلے 22ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بغیر تحقیق کے پاکستان پر الزام ترشی کر رہا ہے جس سے ساری دنیا میں رسوا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جھوٹ فرداً فرداً بے نقاب ہو رہا ہے، سب کو پتا چل رہا ہے کہ بھارت بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے، ہماری فوج اور دفاعی اداروں میں بھارت کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو ہم ہر چیز استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں جو واقعہ ہوا تھا وہ پاکستان نے کیا تھا؟ جو کینیڈا کا وزیراعظم بھارت کو برا بھلا کہہ رہا تھا، امریکا اور چین والوں کے ساتھ جو کچھ ہوا کیا وہ بھی پاکستان نے کیا تھا، کیا مودی کو گجرات کے قصائی کا نام پاکستان نے دیا، مودی نے گجرات کے مسلمانوں پر بہت مظالم کیے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ بچاؤ تحریک کا جلد آغاز کیا جائے گا اور دمادم قلندر ہوگا، صوبے کو آگے لے کر جانا ہے اور امن قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا اہم کردار ہے، ہمیں اپنی بزنس کمیونٹی کو سپورٹ کرنا چاہیے، بجلی اور گیس مہیا کرنا چاہیے، تاجروں کو ٹیکسز کے حوالے سے مشکلات ہیں، ان کا مسلہ حل کرنا چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھارت رہا ہے
پڑھیں:
افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔