اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینٹر فار ڈیولپمنٹ اینڈ اسٹیبلیٹی کےپیٹرن اِنچیف بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون راجہ نے بھارت کی جانب سے کئے جانے والے فالس فلیگ آپریشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت نے 1971 سے لے کر پہلگام حملے تک متعدد فالس فلیگ کارروائیاں کی ہیں تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے، بھارت مسلسل جھوٹے حملے خود کر کے ان کا الزام پاکستان پر ڈال رہا ہے تاکہ عالمی برادری کو گمراہ کیا جا سکے حالانکہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را (RAW) پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، جن کا مقصد پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانا ہے،انہوں نے

ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ڈاکٹر عرفان اشرف کے ہمراہ پر یس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے اپنے تھنک ٹینک کی رپورٹ پیش کرتے ہوئےکیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جھوٹے خطرات اور منصوبہ بند حملوں کے ذریعے دنیا کو دھوکہ دیتا چلا آ رہا ہے، یہ فالس فلیگ آپریشنز نہ صرف جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ غیر ضروری دشمنیاں بھی پیدا کرتے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں احتساب نہایت ضروری ہے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور عالمی استحکام قائم رہے جبکہ پاکستان ہمیشہ شفاف تحقیقات اور سچائی کی تلاش پر زور دیتا رہا ہے،بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون راجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را (RAW) پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، جن کا مقصد پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ خفیہ کارروائیاں نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ عالمی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی بھی ہیں، جھوٹے خطرات اور منصوبہ بند حملوں کے ذریعے بھارت دنیا کو دھوکہ دیتا رہا ہے۔ یہ فالس فلیگ آپریشنز نہ صرف جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ غیر ضروری دشمنیاں بھی پیدا کرتے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں احتساب نہایت ضروری ہے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور عالمی استحکام قائم رہے۔بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون راجہ نے زور دیا کہ بھارت کو اس کے ان جھوٹے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا جائے کیونکہ اس کے فالس فلیگ آپریشنز اور سرحد پار ٹارگٹ کلنگ کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اختتامی کلمات میں ڈاکٹر عرفان اشرف نے تمام شرکاء اور مقررین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت کی جھوٹی مہمات پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کر رہی ہیں۔ بھارتی حکومت اور میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، اور اس صورتحال کا حل سنجیدہ مذاکرات اور متوازن خارجہ پالیسی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر سطح پر اس صورتحال کا مناسب اور بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فالس فلیگ ا پریشنز پاکستان کے بھارت کی کو نقصان کہ بھارت رہا ہے

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا