پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 4 ہزار 200 پوائنٹس کمی ہوئی ہے، انڈیکس ٹریڈنگ بھی بڑی مندی کا شکار رہی۔
یہ بھی پھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تنزلی کے دوران ٹریڈنگ کیوں روک دی جاتی ہے، اور ایسا کب کب ہوا؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ بدترین مندی سے بیک وقت 4 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا تھا، 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 4 ہزار 2 سو پوائنٹس مائنس ہوکر 1 لاکھ 10 ہزار 600 کی حد تک ٹریڈ ہوا، انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 14 ہزار اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 600 پوائنٹس رہی۔
اسٹاک ایکسچیبج میں 457 کمپنیوں میں سے صرف 60 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ،352کمپنیوں کے شئیرز میں کمی ریکارڈ کی گئی اسٹاک ایکسچینج میں 49 کروڑ مالیت شئیرز کا کاروباری حجم 31 ارب روپے سے زائد رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جنگی ماحول اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، جنگ کی صورتحال بہرحال اثرات تو ڈالے گی، لیکن اس کا تعلق معیشت سے نہیں ہے تمام اعشاریے بہتر ہیں لیکن جب تک کشیدگی رہے گی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑہاؤ ہوتا رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس we news اسٹاک مارکیٹ بھارت پاکستان کشیدگی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 انڈیکس اسٹاک مارکیٹ بھارت پاکستان کشیدگی پاکستان اسٹاک اسٹاک مارکیٹ
پڑھیں:
پنجاب میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق
---فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں ستھرا پنجاب پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، جس میں کہا گیا کہ عالمی بینک اور دیگر ممالک نے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا، اجلاس میں ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت ای انوائس اور سینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جَلد اَز جَلد تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن طلب کر لی۔
مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں صفائی سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے، درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو باہر نکال دیں گے۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی توقعات کی طرح پرفارمنس کو بھی بڑھانا ہے، سیف سٹی کیمروں کو صفائی کی صورتحال جانچنے کے لیے استعمال کیا جائے۔