پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1600 پوائنٹس سے زائد کمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1600 پوائنٹس سے زائد کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر شدید منفی رجحان دیکھا گیا۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ہی مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی اور 100 انڈیکس میں 1600 پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کمی کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جو حالیہ دنوں میں ایک بڑی مندی سمجھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی و معاشی صورتحال اور ممکنہ مالیاتی پالیسی اقدامات کے خدشات اس مندی کی بنیادی وجوہات ہیں۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہونے کے باعث متعدد اہم سیکٹرز میں فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا، جس کا اثر مجموعی کاروباری ماحول پر پڑا۔ اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر معاشی سمت واضح نہ کی گئی تو مارکیٹ میں مزید مندی کا امکان موجود ہے۔
کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 80 پیسے کی سطح پر آ گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا پہلگام فالس فلیگ،مودی سرکار نے کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کو ہتھیار پہنچا دئیے،ویڈیو سب نیوز پر آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان پہلگام فالس فلیگ،پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا، ایک روز میں تعداد 2ہو گئی بھارت بطور ریاست پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے، بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے ثبوت دنیا... آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس 9مئی کو طلب، پاکستان ایجنڈے میں شامل امریکی حکومت کو اعتماد کے عالمی بحران کا سامنا ہے، چینی میڈیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
فائل فوٹوسندھ کی تمام جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی جیلوں میں 14 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن 27 ہزار قیدی موجود ہیں۔
دستاویز کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل میں بھی قیدیوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں گنجائش 2400 قیدیوں کی ہے مگر 8 ہزار قیدی رہ رہے ہیں۔
اسی طرح ملیر جیل کی گنجائش 2200 قیدیوں کی ہے لیکن وہاں ساڑھے 5 ہزار قیدی موجود ہیں۔
جیو نیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق صوبہ سندھ میں 23 جیلیں ہیں، جو نہ صرف بھری ہوئی ہیں بلکہ اب اوور پاپولیٹڈ ہوگئی ہیں۔
حیدرآباد سینٹرل جیل میں قیدیوں کی گنجائش ڈیڑھ ہزار کی ہے، جہاں 3 ہزار افراد قید کاٹ رہے ہیں۔
لاڑکانہ سینٹرل جیل ساڑھے 6 سو افراد کے لیے بنائی گئی لیکن یہاں 1 ہزار افراد قید ہیں، ٹھٹھہ کی جیل ڈھائی سو افراد کے لیے ڈیزائن کی گئی لیکن قیدی ساڑھے 9 سو ہیں۔
صوبے میں خواتین کی 3 جیلیں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں قائم ہیں، جہاں موجود خواتین قیدیوں کی تعداد 438 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ان میں سے صرف 68 خواتین سزا یافتہ ہیں۔
صوبے بھر کی جیلوں میں 27 ہزار قیدیوں میں سب سے زیادہ 22 ہزار 600 ایسے قیدی ہیں، جن کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد محض ساڑھے 3 ہزار ہے۔
جیلوں میں سزائے موت کے 459 افراد بھی اپنی زندگی کے دن گن رہے ہیں۔