آرٹ فار لائف،آرٹ فار غزہ آرٹسٹ کیمپ: اداکار جمال شاہ کا فلسطینیوں کی مدد کا منفرد انداز
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وی نیوز ایکسکلوسیو میں اداکار و موسیقار جمال شاہ نے کہا ہے کہ آرٹ زندگی ہے، اور آرٹ نے انسانوں کی زندگیاں آسان اور خوبصورت بنائی ہیں۔ جمال شاہ نے کہا کہ انہوں نے آج کل ’آرٹ فار غزہ‘ کے نام سے ایک تحریک شروع کی ہے، جس کا مقصد فلسطین کے مظلوم و معصوم انسانوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی و ہمدری ہے۔
جمال شاہ نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں پورے پاکستان سے فنکاروں کو جمع کر رہے ہیں، جس میں آرٹ نمائش، میوزک، تھیٹر اور مختلف پروگرامات کیے جائیں گے۔ اور پورے پروگرام کا مقصد فلسطینیوں کی آواز بننا اور ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔
جمال شاہ نے کہا کہ ہمارا تعاون فلسطینیوں کے ساتھ رہے گا اور ہم آرٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جمال شاہ نے کہا
پڑھیں:
کامیڈی کنگ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے
پاکستان کے معروف اداکار، مزاح نگار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے چار برس گزر گئے، لیکن ان کے یادگار جملے اور مزاحیہ انداز آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔
19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے محمد عمر نے ہالی ووڈ کے مصری نژاد اداکار عمر شریف سے متاثر ہوکر اپنے نام کے ساتھ "شریف" شامل کیا اور یوں محمد عمر سے عمر شریف بن گئے۔ 1980 کی دہائی میں انہوں نے پہلی بار آڈیو کیسٹ کے ذریعے ڈرامے ریلیز کیے، جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔
عمر شریف نے 70 سے زائد ڈراموں کے اسکرپٹ تحریر کیے اور بطور مصنف، ہدایتکار و اداکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں "بکرا قسطوں پر" کی سیریز، "بڈھا گھر پر ہے"، "میری بھی تو عید کرا دے" اور "ماموں مذاق مت کرو" شامل ہیں۔ بھارتی فنکار جونی لیور اور راجو شریواستو نے انہیں "گارڈ آف ایشین کامیڈی" قرار دیا۔
عمر شریف نے تھیٹر، فلم اور ٹی وی پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ 2 اکتوبر 2021 کو عمر شریف دل کے عارضے کے باعث 66 برس کی عمر میں جرمنی میں دوران علاج انتقال کر گئے، مگر ان کا فن آج بھی لوگوں کو مسکرانے پر مجبور کرتا ہے۔