بھارت جو کارروائی کرے گا پاکستان کا جواب اس سے بڑھ کر ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت جو کارروائی کرے گا پاکستان کا جواب اس سے بڑھ کر ہوگا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت جو کارروائی کرے گا پاکستان کا جواب اس سے بڑھ کر ہوگا، دوست ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے، اللّٰہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آجائے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کے بین الاقوامی نشریاتی.
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، عالمی تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے جنگ کا اغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا اس سے زیادہ ہم طاقت سے جواب دیں گے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر دفاع خواجہ خواجہ ا صف نے کہا کرے گا کہا کہ
پڑھیں:
پانی مسئلے پر مطالبہ غیر مشروط مان لیا گیا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مطالبہ غیر مشروط طور پر مان لیا گیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ پانی کے مسئلے پر قومی اختلاف پیدا ہو۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جس کےلیے احتجاج ہورہا تھا وہ مطالبہ غیرمشروط طور پر مان لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہروں کا معاملہ جب بھی ہوگا صوبوں کے اتفاق رائے سے حل ہوگا، ہم نہیں چاہتے کہ پانی کے مسئلے پر قومی اختلاف پیدا ہوا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جب سے آئی ہے الیکشن کے وقت ایسے ڈرامے رچائے جاتے ہیں۔ نریندر مودی کا طریقہ واردات ہے کہ نفرت کو ہوا دو اور پھر ووٹ حاصل کرو، بھارت کے لیے نریندر مودی نقصان دے ثابت ہوں گے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا تھا، نریندر مودی اب تک اس ذہنیت سے نہیں نکلے، بھارت خود کو سب سے بڑی جمہوریت کہتا ہے اور تنقید برداشت نہیں کرسکتا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ خطے کے جتنے ممالک ہیں، بھارت نے سب کے ساتھ ہاتھ کیا ہے، بھارت جو کر رہا ہے کہ یہ بھی دہشت گردی کی ایک واردات ہے، پہلے واردات کی اور پھر الزام سرحد پار پاکستان پر لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس خطے پر جنگ مسلط کی جارہی ہے، ہم بھرپور جواب دیں گے، ہماری بھرپور تیاری ہے، ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بڑا گھٹیا دشمن ہے، اس سے ہر حرکت کی توقع رکھنی چاہیے، بھارت پر عالمی دباؤ بڑھ رہا ہے، امریکا اور برطانیہ بھارتی بیانیہ کی حمایت نہیں کررہے۔