بھارتی جنرل کا بیان مودی سرکار کے فسطائی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بھارتی جنرل کا بیان مودی سرکار کے فسطائی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا خود اس کے جنرل نے پھوڑ دیا، نریندر مودی فالس فلیگ آپریشن کا دفاع کرنے میں ناکام ہوچکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے سول و ملٹری افسران فالس فلیگ آپریشنز کے گواہ بن رہے ہیں۔
کراچی مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے.
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت کے ریاستی دہشتگردی کے ثبوت بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف فوری طور پر مہم جوئی سے انکار کرنے والے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو کمانڈر ناردرن کمانڈ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم جنرل ایم وی ایس کمار نے مہم جوئی سے گریز کرنے کی پالیسی اپنالی تھی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فالس فلیگ
پڑھیں:
اگر ایک بھی رافیل نہیں گرا تو مودی 35 طیارے قوم کو دکھائیں، کانگریس کا بھارت سرکار کو چیلنج
کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ گرپریت سنگھ اوجلا نے وزیرِاعظم نریندر مودی کو چیلنج دیا ہے کہ وہ تمام 35 رافیل طیاروں کی عوامی نمائش کریں اور دنیا کو دکھائیں کہ آپریشن سندور کے دوران ایک بھی طیارہ تباہ نہیں ہوا۔
“PM Modi must parade all 35 Rafale jets, show world that not a single jet was shot down during Operation Sindoor.”
– Congress MP Gurjeet Singh Aujla pic.twitter.com/iS9uSzDuDL
— News Arena India (@NewsArenaIndia) July 28, 2025
گرجیت سنگھ اوجلا کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اور عالمی برادری کو یقین دلانے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت یہ ثابت کرے کہ رافیل بیڑے کو کسی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو اپنے دعوؤں پر اعتماد ہے تو اسے چاہیے کہ وہ تمام طیاروں کو پریڈ میں پیش کرے تاکہ شکوک و شبہات کا ازالہ ہو۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے دوران 5 طیارے گرائے گئے، صدر ٹرمپ نے بھی تصدیق کر دی
انہوں نے یاد دلایا کہ حالیہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی یہ بیان دیا تھا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے 5 فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔ اوجلا کے مطابق، یہ بیان بھارتی دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے اور حکومت پر لازم ہے کہ وہ حقیقت سامنے لائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رافیل طیارے کانگریس گرجیت سنگھ اوجلا مودی مودی سرکار