ملک کے مختلف شہروں میں یوم مزدور پر ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملک کے مختلف شہروں میں عالمی یوم مزدور پر ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔
ملتان میں پاکستان یونائیٹڈورکرز فیڈریشن نے پریس کلب تک یوم مزدور ریلی نکالی، جس میں شرکاء نے شکاگو کے جانثاروں کو سرخ سلام پیش کیا ۔
صادق آباد میں مزدوروں کے عالمی دن پر ریلی کے ذریعے مزدورں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔
ادھر وہاڑی، چنیوٹ، کمالیہ میں شہریوں نے مزدوروں کے عالمی دن پر ریلی نکالی جبکہ جیکب آباد، میہڑ میں بھی لیبر یونین کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔
خضدار اور قلات میں محنت کشوں کے عالمی دن کے موقعے پر ریلی اور جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر شرکاء نے مزدوروں کی یومیہ اجرت بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
---فائل فوٹوصوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔
دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔
کراچی کی فضا میں آج صبح پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔