— فائل فوٹو 

محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

محکمۂ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: موسم گرم اور مرطوب موسمیات نے کراچی میں کا امکان

پڑھیں:

کراچی رہنے کی نہیں سہنے کی جگہ بن چکا، جینے مرنے کی بھی سہولت نہیں ہے‘

کراچی :رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی رہنے کی نہیں سہنے کی جگہ بن چکا ہے۔
پریس کانفرنس میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کے ساتھ تسلسل سے زیادتی ہو رہی ہے، شہر کو اجاڑ دیا گیا ہے، یہ اب رہنے کی نہیں بلکہ سہنے کی جگہ بن چکا ہے، ورلڈ بینک کے پیسے کہاں لگ رہے ہیں کسی کو معلوم نہیں۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی نے گزشتہ سال وفاق کو 1 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس دیا لیکن یہاں جینے اور مرنے کی سہولیات بھی ناپید ہو چکی ہیں، اسکولوں کی تعلیم تباہ حال، تعلیم اور صحت کا سودا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں کراچی کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا گیا ہے، شہر قائد کو مزید مشکلات میں ڈالنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن ہمارے سندھ اسمبلی ارکان نے اس منصوبے کو ناکام بنایا۔
خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ ٹیکس لگا کر 20 ہزار کا بل 32 ہزار کا آتا ہے، کے-الیکٹرک کو حوصلہ دے دیا گیا ہے کہ چوری کرو ہمارے پیسے پہلے دو۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو کرائے بھی بڑھ جاتے ہیں، بجلی کے بلوں میں چارجز اور ٹیکسز کی بھر مار ہے، بیس ہزار کا بل چالیس ہزار کا ہو جاتا ہے، پیپلز پارٹی نے کے-الیکٹرک کو شہ دی ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں ملک میں ڈالر آنا چاہیے، جب پیٹرول اتنا مہنگا ہے تو ملک میں سرمایہ کاری کیسے ہوگی؟

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • کراچی رہنے کی نہیں سہنے کی جگہ بن چکا، جینے مرنے کی بھی سہولت نہیں ہے‘
  • آج اسلام آباد، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور سندھ میں بارش متوقع
  • کراچی؛ معمول سے تیز ہوائیں، شہرمیں ہلکی بارش کا امکان
  • گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری
  • روس میں شدید زلزلے کے بعد جاپان اور امریکا سے لے کر آسٹریلیا اور تائیوان تک سونامی الرٹ جاری، آفٹر شاکس ایک مہینے تک جاری رہنے کا امکان
  • کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بارش کی پیشگوئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • پاکستان میں سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ٹک ٹاک کی ہدایات جاری
  • کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، کہیں کہیں موسم گرم و مرطوب بھی رہے گا