ایف بی آر نے سات افسروں کو ملازمت سے معطل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ایف بی آر نے سات افسروں کو ملازمت سے معطل کر دیا۔ گریڈ 16 کے یہ افسر سینٹرل ایگزامینیشن یونٹ کراچی میں تعینات ہیں۔ معطل کیے جانے والے افسروں میں محمد جواد رفیق انسپکٹر، محمد نعمان اشرف انسپکٹر، عثمان طارق انسپکٹر، وحید الرحمن اپریزنگ آفیسر، احتشام فہیم اپریزنگ آفیسر، محمد عدنان اشرف انسپیکٹر، محمد علی اسلم انسپکٹر شامل ہیں۔ گریڈ 20 کی افسر حنا اکرم نے ڈی جی ود ہولڈنگ ٹیکس ایف بی آر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گریڈ 17 کے افسر امتیاز بیگ نے رضا کارانہ بنیاد پر ریٹائرمنٹ ل۔ مذکورہ افسر 12 جنوری 2026 سے ریٹائرمنٹ پہ چلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سی سی ڈی کے انسپکٹر نے اہلکاروں کے ہمراہ شہری کو اغواء کرلیا
سی سی ڈی کے انسپکٹر نے اہلکاروں کے ہمراہ شہری کو اغواء کرلیا۔
کاہنہ کے علاقہ سے شہری ولید کو اغواء کرکے اہل خانہ سے تاوان مانگا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کے انسپکٹر جاوید نے توصیف کانسٹیبل سمیت دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ولید کو گھر کے قریب سے اغواکیا، لاکھوں روپے تاوان لیکر شہری کو چھوڑ ا گیا۔
معاملے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔