2025-05-24@14:59:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1979
«کرکٹ گراؤنڈ»:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 28 مئی سے یکم جون تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جانے والی 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا، جبکہ دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا یکم جون کو ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ، پی سی بی کا طلبا کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان پی سی بی کے مطابق شائقین کرکٹ صرف نامزد کردہ ٹی سی ایس سینٹرز سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں ٹکٹ 25 مئی سے ڈیوس روڈ اور گلبرگ لاہور میں واقع ٹی سی...
انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے 74 ویں ایڈیشن کا آغاز رواں سال نومبر میں آسٹریلیا میں ہوگا۔ شیڈول کے مطابق ایشز سیریز 2025/26 کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک پرتھ اسٹیڈیم پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبرگابا، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا میچ 17 سے 21 دسمبرتک ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، چوتھا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ کے میدان میں ایک لمحہ کب جذباتی منظر میں بدل جائے، یہ کہنا مشکل ہوتا ہے۔ کچھ ایسا ہی منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) اور سن رائزرز حیدرآباد (SRH) کے درمیان میچ کے دوران ویرات کوہلی کو گیند سر پر جا لگی۔ اگرچہ کوہلی فوراً سنبھل گئے اور کھیل جاری رکھا، لیکن اس لمحے نے ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کو پریشان کردیا۔ میچ کے دوران جیسے ہی گیند کوہلی کے ہیلمٹ پر لگی، اسٹیڈیم میں بیٹھی انوشکا کے چہرے پر فکرمندی واضح دکھائی دی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا کی نظریں فوراً شوہر کی طرف گئیں، اور وہ گھبراہٹ کے عالم میں دونوں ہاتھوں سے...
سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ 37 سالہ میتھیوز نے 2009 میں ڈیبیو کیا تھا اور ان کا آخری مقابلہ بنگلہ دیش کے خلاف 17 جون کو گالے میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ہوگا جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کرکٹ کے لیے دستیاب رہیں گے۔ میتھیوز ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں، جنہوں نے 118 میچز میں 8 ہزار 167 رنز بنائے، جن...
دنیا کا سب سے خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ بھارتی ریاست کیرالا میں پایا جاتا ہے۔ کیرالہ کے علاقے ورندراپلی میں ہیریسن ملیالم پلانٹیشن میں دنیا کا سب سے خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ موجود ہے جو ہریالی سے گھرا ہوا ہے۔ کیرالہ میں دور دراز مقام پر بنا یہ کرکٹ گراؤنڈ اپنے منفرد مقام کی وجہ سے آن لائن بہت زیادہ توجہ حاصل کر رہا ہے جو ایک سرسبز درختوں کے باغات کے بیچ میں واقع ہے۔ ہوا سے دیکھا جائے تو یہ دلکش سائٹ جنوبی امریکا کے ایمازون کے جنگلات کی طرح نظر آتی ہے لیکن یہ دراصل کیرالہ کے پوشیدہ جواہرات میں سے ایک ہے۔ یہ گراؤنڈ دراصل ہیریسن ملیالم کمپنی نے دہائیوں پہلے بنایا تھا، ایک ایسی جگہ کے طور...
ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو غنڈہ قرار دینے کا اختیار ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کو دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی پولیس، انتظامیہ اور حساس اداروں کی معتبر رپورٹ یا تحریری عوامی شکایت پر غنڈہ قرار دے سکتی ہے۔ منشیات فروشی، جوئے، بھتہ خوری، سائبر کرائم یا ہراسانی میں ملوث شخص کو غنڈہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ منظم مجرمانہ سرگرمی، جعلی دستاویزات کے استعمال، سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش، سرکاری عہدیدار کا بہروپ بدلنے والا بھی غنڈہ قرار دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے "پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025" کا مسودہ تیار کر لیا۔ ایکٹ غنڈوں کی شناخت، نگرانی اور روک تھام کیلئے جامع قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے، امن عامہ اور معاشرتی فلاح...
شارجہ(نیوز ڈیسک) کرکٹ کی دنیا کے سپر اسٹار اور لیجنڈس شارجہ کے تاریخی میدان پر پاکستان میں مشہور کرکٹ فارمیٹ ٹیپ بال کھیلنے جمع ہوگئے۔ پاکستان کے سابق کپتان اور کرکٹ لیجنڈ انضمام الحق اور شاہد آفریدی بھی ٹیپ بال کرکٹ ایکشن میں نظر آرہے ہیں جبکہ سری لنکا کے تلکارتنے دلشان بھی کرکٹ بیٹ تھامنے کو تیار ہیں۔ انضمام الحق نے نجی چینل کو بتایا کہ پاکستان میں کرکٹر کبھی نہ کبھی ٹیپ بال ضرور کھیلتا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ انہوں نے پروفیشنل کرکٹ سے ٹیپ بال کھیل کر کوئی ریوریس قدم نہیں اُٹھایا بلکہ یہ کرکٹ نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ شاہد آفریدی بھی کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش نظر آئے اور...
لندن(نیوز ڈیسک)انگینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کےلیے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ جمعرات کو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جو روٹ نے اپنا انفرادی طور پر 28 واں رن مکمل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ یوں اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بیٹر بن گئے۔ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے 153 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار...
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے وزارت داخلہ نے احکامات دے دیے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
—فائل فوٹو وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے ہوگی۔ وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان بنگلادیش سیرز میں پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جبکہ سول آرمڈفورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت ہوگی۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی 25 مئی کو آمد، سیریز 28 سے شروعکراچی پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین... وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے ہیں۔بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورہ پر پہنچے گی۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی...
بھارت کی ویمن کرکٹر اور یو پی پولیس کی ڈی ایس پی دپتی شرما کی قریبی دوست نے لاکھوں کا چونا لگادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی خاتون کرکٹر کے فلیٹ سے قریبی دوست نے 25 لاکھ کی بڑی رقم چرائی، جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آروشی اپنی دوست دیپتی شرما کے فلیٹ پر پہنچی اور وہاں سے زیورات، نقدی اور غیر ملکی کرنسی چرالی، جس کی شکایت کرکٹر کے بھائی نے پولیس کو کروائی۔ مزید پڑھیں: "جنگی میدان میں شکست؛ پاک بھارت ٹیمیں اب ایک گروپ میں نہیں ہونگی" دپتی کے بھائی سمیت شرما نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن کہرائی کے قریب فلیٹ ہے اور دہلی...
انگلینڈ بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔برطانوی کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں اور انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انگلینڈ بیٹر نے یہ کارنامہ 153 ویں ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا۔ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جیک کیلس کے پاس تھا،انہوں نے 159 ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سچن...
انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ زمبابوے کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جو روٹ نے تاریخ رقم کردی، وہ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔ انگلش کرکٹر کو یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے 28 رنز درکار تھے، انہوں نے وکٹر نیاچی کی جانب سے 80ویں اوور کی پہلی گیند پر سنگل لے کر یہ کارنامہ انجام دیا، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے انگلینڈ کے پہلے کرکٹر بننے کے علاوہ تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے لیجنڈ جیک کیلس کے پاس...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی دفاعی چیمپئین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلے آف مرحلے میں ٹیم کو چھوڑ کر جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر ایلکس ہیلز دوست کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں اہم معرکے سے قبل اپنی فرنچائز کا ساتھ چھوڑ گئے۔ انگلش کرکٹر اپنے دوست کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستان سے اسپین روانہ ہوئے ہیں۔ ایلکس ہیلز بھارتی جارحیت اور ٹورنامنٹ کے دوبارہ ری شیڈول ہونے کے بعد سب سے پہلے پاکستان آنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ انگلش اوپنر نے ذاتی وجوہات کے...
انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے جمعرات کو اپنے شاندار سرخ گیند کے کیریئر ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے تجربہ کار بلے باز نے زمبابوے کے خلاف کھیلے جانیوالے واحد ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے دوران ہی یہ تاریخی سنگ میل عبور کیا، جب انہوں نے 80 ویں اوور کی پہلی ڈلیوری پر وکٹر نیاچی کی گیند پر اپنا 28 واں رنز مکمل کیا۔ https://Twitter.com/ESPNcricinfo/status/1925595383666749943 جو روٹ بالآخر 44 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد 83 ویں اوور میں بلیسنگ مزاربانی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے، تاہم، ان کی 34 رنز کی نسبتاً مختصر اننگز انہیں...
ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کی شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ اداکار سے علیحدگی اختیار کرلی۔ گزشتہ کئی سالوں سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ رشتے میں ہیں تاہم دونوں نے کبھی اس کی تصدیق نہیں کی۔ تاہم اب میڈیا رپورٹس نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ آئکن سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے مبینہ طور پر بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی سے بھی بریک اَپ کرلیا ہے۔ سدھانت اور سارہ کے درمیان تعلقات کی افواہیں...
سٹی 42: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اقبال قاسم اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی محسن نقوی نے دعا دیتے ہوئے کہا اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے، آمین ، خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں آل راؤنڈر شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر بھرک اُٹھے۔ نجی ٹی وی چینل پر بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے اسکواڈ میں نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان کی سلیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی کارکردگی بنیاد پر انہیں منتخب کرنا دیگر کھلاڑیوں کیساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سلیکٹر میں شاداب خان کو صرف پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر کبھی بھی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کرتا، ہمارے پاس ابرار، سفیان اور خوشدل شاہ جیسے کھلاڑی تھے جنہوں نے اس سیزن میں زبردست پرفارم کیا لیکن انہیں نظر انداز کردیا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی مینز ٹیم میں کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ مائیک ہیسن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب ان کے تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب واضح طور پر بیان کردہ کرداروں پر منحصر ہوگا اور ہر ایک کو ٹیم کے پلان کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرا مقصد ایک جدید اور کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم بنانا ہے جو دلچسپ کرکٹ کھیلے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سنہری موقع ہے، میں اپنا...
بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر جنگی میدان میں شکست کا بدلہ کھیل سے نکالنے میں مصروف ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ سے نکالنے سمیت مستقبل میں پاکستان کیخلاف میچز سے متعلق فیصلہ بھی ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں کم از کم 2 بار ٹورنامنٹ میں مدمقابل آسکیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ریونیو بڑھایا جاسکے۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی نے معاملات کو الجھا دیا ہے اور قوی امکان ہے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی...
بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر جنگی میدان میں شکست کا بدلہ کھیل سے نکالنے میں مصروف ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ سے نکالنے سمیت مستقبل میں پاکستان کیخلاف میچز سے متعلق فیصلہ بھی ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں کم از کم 2 بار ٹورنامنٹ میں مدمقابل آسکیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ریونیو بڑھایا جاسکے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی نے نئے ریکارڈ بناڈالے تاہم دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی نے معاملات...
نون لیگ کے راہنما نے پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، سابق وفاقی وزیر نے مبینہ طور پر سکھر ملتان موٹروے میں کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے راہنما احسن اقبال کا پی ٹی آئی کے راہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث مؤخر کردیا گیا۔ احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلاء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس پر دوبارہ دلائل طلب کر لیے، بعدازاں عدالت نے ہرجانے کے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025(مردانہ) نے جہاں دیگر کئی شعبوں میں بہت سے ریکارڈ قائم کیے ہیں وہاں یہ اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی چیمپئنز ٹرافی بھی ثابت ہوئی ہے۔ اس میں چیمپئنز ٹرافی کا اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بھی شامل ہے۔ یہ مقابلہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا۔ واضح رہے کہ 2025 کے ایڈیشن میں 368 ارب گلوبل ویونگ منٹس دیکھے گئے جو کہ 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں منعقدہ پچھلے ٹورنامنٹ سے 19 فیصد زیادہ ہیں۔ پریمیم ایونٹ جس میں 8 بین الاقوامی ٹیمیں شامل تھیں، کے دوران اوسطاً فی اوور 308 ملین گلوبل ویونگ منٹس کا ریکارڈ قائم ہوا، جو کسی بھی...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 30 مئی بروز جمعہ کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ ???? Revised schedule for the Pakistan ???????? ???? Bangladesh ???????? T20I series ???? The first match takes place on 28 May ????️ Read more ➡️ https://t.co/pt346yawjv#PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/HAlI8BiaGz...
کراچی: اڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کے مقدمے میں وکلا کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ روپے کابینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست ضمانت پر فیصلہ 22 مئی کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عاطف خان پر الزام ہے کہ اس نے نجی کمپنی کے چیف ایزیکٹو کے 53 کروڑ روپے اپنے بزنس میں استعمال کیئے۔ TagsShowbiz News Urdu
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان سے سیریز کے نئے شیڈول پر بھی اعتراض جڑدیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی بورڈ نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور پریکٹس کیلئے شیڈول تھوڑا آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ گزشتہ روز تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27، 29 اور یکم جون کی تاریخیں تجویز کیں تھی۔ نئے شیڈول کے تحت میچز 28، 30 مئی اور یکم جون کو لاہور میں ہی کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، رضوان پھر باہر بنگلادیش کے دورے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج دوپہر تک اجلاس میں حتمی فیصلہ کرے گا کہ سابقہ یا نئے کس...
آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک انوکھی فرمائش کر دی۔ ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور کراچی کنگز کے آفیشل پیجز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کا گالف کھیلنے کے لیے لاہور میں رایا گالف کلب سے رابطہ ہوا۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ براہ مہربانی بتائیں، ہم نے اس گالف کلب کے بارے میں بہت حیرت انگیز باتیں سنی ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے یہ بھی لکھا کہ میں کئی ہفتوں سے وہاں جا کر گالف کھیلنے کی کوشش کر...
بھارتی میڈیا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں میچ دیکھنے پر تلملا اُٹھا۔ جنگی میدان پر بدترین ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو متنازع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوگیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد شروع ہوئے میچ میں آرمی چیف میچ دیکھنے پہنچے، جس پر شائقین کرکٹ سمیت بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں اور فرنچائز مالکان نے انکا استقبال کیا، جو بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوا۔ مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا کہ پاکستان ڈومیسٹک لیگ کرکٹ...
قومی ٹیم کے نومنتخب ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے پلیئرز سے جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کی امیدیں وابستہ کرلیں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان کی وائٹ بال ٹیم میں بڑی بہتری لانے کا موقع ملنے پر پْرجوش ہوں، چاہتا ہوں کہ پلیئرز ایسی کرکٹ کھیلیں جو جدید دور کے مطابق ہو۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ پی ایس ایل کے 2 سالہ تجربے نے مجھے مقامی کھلاڑیوں کی مہارت اور شخصیت کو سمجھنے میں مدد دی، ٹیم کے کچھ کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ بیشتر کا تعلق دیگر ٹیموں سے ہے، میں شاداب خان اور سلمان علی آغا کو جانتا ہوں، ہم...
امرتسر(نیوز ڈیسک)پریتی زنٹا، جو کہ پنجاب کنگز کی شریک مالک ہیں، نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنے ساتھ ویبھاؤ سوریا و نشی کی تصویر اور ویڈیوز پر سخت ردعمل دیا ہے۔ ویبھاؤ، جو کہ راجستھان رائلز کے 14 سالہ کرکٹر ہیں، کے ساتھ ان کی ملاقات کی تصاویر کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جس میں انہیں ویبھاؤ کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ پریتی زنٹا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ان تصاویر کو ”جعلی خبریں“ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ کیسے میڈیا کے چینلز بھی اس جھوٹ کو اس طرح دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا، ”یہ جعلی تصویریں اور جھوٹی خبریں ہیں،...
بھارت کی حمایت کرنے والے سابق پاکستانی بولر دانش کنیریا کی تصویر تک سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسٹیڈیم کی گیلری سے ہٹادی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: تمام ابہام دُور، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم بھیجنے کی ہامی بھرلی دانش کنیریا پاکستان کے خلاف تبصرے اور بھارت کی کھلی حمایت کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کی گیلری سے ان کی تصویر ہٹادی۔ یاد رہے کہ دانش کنیریا کا کرکٹ کیریئر اس وقت ختم ہوا جب سنہ 2012 میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایسیکس کے ساتھ کاؤنٹی کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر ان پر تاحیات پابندی لگادی گئی تھی۔ مزید پڑھیے: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے...
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی تاریخیں منظر عام پر آگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے دبئی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین اور صدر سے ملاقات کی اور بھارتی پروپیگنڈے سے متعلق آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی ٹیم ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان آئے گی، تصدیق ہوگئی کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد چئیرمین پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان کو ٹیم پاکستان بھیجنے پر قائل کیا اور یوں بھارتی پروپیگنڈہ بےنقاب ہوگیا۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی حکومت ٹی 20...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلی جا سکے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں ایک تفصیلی اور مثبت ملاقات ہوئی، جس کے نتیجے میں سیریز کے انعقاد پر باقاعدہ اتفاق رائے قائم ہوا۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بی سی بی کے چیئرمین و صدر...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر کل اس اہم کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث آج نہیں سنایا جاسکا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر کل اس اہم کیس کا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ جنرل اجلاس 17 سے 20 جولائی تک منعقد ہوگا۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس سنگاپور میں منعقد ہوگا، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیز کا رروائیوں پر پاکستان کے جواب نے مودی حکومت کو دنیا بھر رسوا کردیا ہے جبکہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں دونوں ممالک کی شرکت کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ آئی سی سی اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبریں پھیلائیں تھی کہ بھارت ایشیاکپ 2025 سے دستبردار ہورہا ہے اور...
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیض الحسن کو لاہور سے ملتان، علی نواز کو ملتان سے لاہور اور نعیم احمد کو گوجرانوالہ سے بہاولپور بھیج دیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ جنرل میٹنگز 17 تا 20 جولائی ہوں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کا وینیو سنگاپور ہوگا۔ پاک بھارت معاملات کی وجہ سے آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ پہلی مرتبہ آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے، جس میں افغان ویمن کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ میں دو نئی بالز کے قانون میں تبدیلی پر بات ہوگی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2011ء میں ون ڈے کرکٹ میں دو نئی گیندوں کے استعمال کا قانون متعارف کروایا تھا۔ Post...
بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ایک مرتبہ پھر غیر یقینی کا شکار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تاحال اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ بنگلادیشی بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے سے متعلق کشمکش کا شکار ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی حکومت ٹی 20 سیریز کیلیے ٹیم کو پاکستان بھیجے گی؟ کرکٹ بورڈ نے بتادیا بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو 21 مئی کو شیڈول کے مطابق پاکستان آنا تھا لیکن اب پاکستان آنا حتمی نہیں ہے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کا شیڈول متاثر ہوا جس کے باعث دورے کو آگے بڑھادیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورے سے متعلق بنگلادیش...
لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 اور ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے بھارت کے دستبردار ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیو جیت سائیکیا نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ نے ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ان ایونٹس سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے، اس بارے میں کوئی بھی خبر یا رپورٹ محض قیاس آرائی اور خیالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی کی توجہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور انگلینڈ کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے۔ واضح رہے...
(بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایشیا کپ کے حوالے سے بنیاد خبریں چل رہی ہیں۔ انہوں نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کی تردید کی جن میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تمام ایونٹس سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل سے دستبرداری کے بارے میں صبح سے خبریں سن رہا ہوں، کونسل کو خط لکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: ایشین...
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کو ایک مضبوط پیغام قرار دیا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے میچز وہیں سے دوبارہ شروع کرنا ایک مضبوط پیغام تھا کہ ہم بزدل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ 8 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک مبینہ بھارتی ڈرون گرایا گیا تھا جس کے بعد پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہو گئے تھے، سیز فائر ہونے کے بعد میچز دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 مئی سے دوبارہ پی ایس ایل راولپنڈی سے شروع کرنے کا اعلان کیا، گروپ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) بھارتی میڈیا نے انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام کے حوالے سے یہ خبریں شائع کی ہیں کہ چونکہ فی الوقت ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ پاکستان کے ایک وزیر ہیں، اس لیے اس نے اس کے کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارت کے معروف میڈیا ادارے انڈین ایکسپریس، اور دیگر اداروں نے بھی لکھا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی) کے حکام نے اس سلسلے میں ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو آگاہ کر دیا ہے کہ بھارت اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اور ستمبر میں ہونے والے دو...
راولپنڈی: سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز وہیں سے دوبارہ شروع کرنا ایک مضبوط پیغام تھا کہ "ہم بزدل نہیں ہیں"۔ یاد رہے کہ 8 مئی 2025 کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک مبینہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پی ایس ایل کے میچز ملتوی کر دیے گئے تھے۔ ابتدائی طور پر لیگ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر غور کیا گیا، لیکن بعد میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر لیگ کو مؤخر کر دیا۔ 10 مئی کو بھارت اور پاکستان کے...
لاہور:قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس پر مشاورت شروع ہوگئی۔ موجودہ معاہدے آئندہ ماہ کے اختتام تک ختم ہوجائیں گے، بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے، فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کی نئی لسٹ میں واپسی متوقع ہے، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان کم ہے۔ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہورہے ہیں، نئے کنٹریکٹس کی تیاری کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے۔ فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف کی نئے کنٹریکٹس میں واپسی ہوسکتی...
بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں شروع کردی، بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے تمام ٹورنامنٹس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو باقاعدہ اطلاع دے دی ہے کہ بھارت اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اور ستمبر میں ہونے والے مینز ایشیا کپ (جس کی میزبانی خود بھارت کر رہا تھا) میں شرکت نہیں کرے گا۔ بی سی سی آئی کے...
پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی کا ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پاکستان کیخلاف ایک اور سازش رچاتے ہوئے بھارت نے ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مینز ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ اس حوالے سے بی سی سی آئی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک...
بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان سے جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ، بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے رواں سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کر دیا، ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی ہیں، ایسے ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے جس کے سربراہ پاکستانی وزیر ہیں۔ بی سی سی آئی اہلکار نے کہا کہ اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کر دیا ہے ، دوسری جانب ذرائع...
بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تمام ایونٹس سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے اس فیصلے سے متعلق ایشین کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ بھارت نہ صرف اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے دستبردار ہورہا ہے بلکہ ستمبر میں مجوزہ مینز ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کرے گا۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: ایشین کرکٹ کونسل تحلیل اور ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت منسوخ ہوسکتی ہے، سنیل گواسکر بھارتی میڈیا...
لاہور: بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ بھارتی میڈیا چیمپئنز ٹرافی کے بعد اب ایشیا کپ کے پیچھے پڑ گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ مینز ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل 10 کے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چیف آف ائیر سٹاف ظہیر بابر اور چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی ۔ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ میں پاک فضائیہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا گیا ۔ پاکستان کے شاہینوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مہارت کو شاندار انداز میں سراہا گیا۔ دشمن کے 6 طیارے مار گرانے پر پاکستان ائیر فورس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا گیا ۔ قومی ترانے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔سٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہارآگئی ۔ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم...
HYDERABAD/LUCKNOW: بھارت کے شہر حیدرآباد کی ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ حیدرآباد میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی اور 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ تیلگانا فائر، ڈیزاسٹر رسپانس، ایمرجنسی اینڈ سول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ حیدرآباد میں واقع عمارت کے گراؤنڈ فلور پر آگ بھڑک اٹھی جو دیگر فلورز تک پھیل گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائرفائٹنگ کی درجنوں گاڑیاں پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کردیا۔ بھارت کے وزیرمعدنیات جی کرشن ریڈی نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور مقامی میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ...
بھارتی شہر حیدر آباد میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، عمارت کے گراؤنڈ فلور پر جیولری کا اسٹور جبکہ بالائی منزلوں میں لوگ رہائش پزیر تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور کولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ آگ لگنے سے 5 سال سے کم عمر والے...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اپنے چھوٹے بھائی پر سرعام برہمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے بھائی نے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے جمعے کے روز وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تین معروف شخصیات کے نام سے منسوب اسٹینڈز کا افتتاح کیا جن میں روہت شرما، اجیت واڈیکر اور شرد پوار شامل ہیں۔ اس تقریب میں روہت شرما اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے۔ ایونٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں روہت شرما اپنی گاڑی پر معمولی ڈینٹ دیکھ کر برہم دکھائی دیے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا...
سندھ کے ضلع مٹیاری میں ٹنڈوآدم لنک روڈ پر منی ٹرک الٹنےسے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملتان میں موٹروے ایم فائیو پر شجاع آباد کے قریب بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔۔تمام مسافر محفوظ رہے۔۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹ شاہ کے قریب ٹنڈوآدم لنک روڈ پر منی ٹرک کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گی تاہم دوران علاج تینوں افراد دم توڑ گئے۔ ملتان میں شجاع آباد کے قریب موٹروے ایم فائیو پر مسافر بس میں آگ لگ گئی تاہم موٹروے پولیس نے جلتی بس سے تمام مسافروں کو...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پیسوں کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ادھورا چھوڑ کر جانیوالے سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس کِٹ بھول گئے۔ پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے کوشل مینڈس کو آئی پی ایل کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے اپنے انگلش کرکٹ جوز بٹلر کی جگہ بقیہ میچز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے نامور کرکٹرز نے سیکورٹی کو جواز بناکر بھارت جانے سے انکار کردیا تھا جس پر آئی پی ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو زیادہ پیسوں کے عوض بلانے کی کوشش کی تاہم وہ محض کوشل مینڈس کو اپنی طرف راغب کرسکے۔...
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوبارہ آغاز پر اسلام آباد میں کرکٹ ٹیمز کی سیکیورٹی اور آمد و رفت کے لیے پلان ترتیب دے دیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کی وجہ سے دن ساڑھے 12 بجے سے 2 بجے تک اور شام 6 سے رات 8 بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں تعطل آئے گا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ استعمال کریں۔ ٹریفک پولیس نے بلیو ایریا، سیکٹر ایف 6 اور ایف 7 جانے والوں...
لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 10 افواج پاکستان کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کے 3 دن آرمی، نیوی اور ائیرفورس کے نام کردیے گئے ہیں۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق 17 مئی سے دوبارہ شروع ہونے والے پی ایس ایل 10 کا پہلا دن پاکستان آرمی، پاکستان دوسرا دن نیوی اور تیسرا دن پاکستان ائیرفورس کے نام کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 27 ویں میچ کے دوران شہدا کےلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اسٹیڈیم میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس...
راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو پاک فوج کے نام کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد پی ایس ایل سیزن 10 کا ری شیڈول میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کو فوج کے نام کر دیا۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تین دن آرمی، نیوی، اور ائیر فورس کے نام کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر دیکھنے کیلیے پہنچے۔ اسٹیڈیم پہنچنے پر تماشائیوں نے تالیاں بجاکر اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔ قبل...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا دوبارہ سے آغاز ہوگیا، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 10 کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کشدیگی کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا اور پی سی بی نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو بحفاظت پاکستان سے رخصت کیا تھا۔ بعد ازاں،...
پاکستان سپر لیگ 10 کا میلہ ایک بار پھر راولپنڈی میں سج گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی اس تقریب میں شرکت کی۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ راولپنڈی میں دوبارہ سج گیا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز کا مسلح افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار پاکستان کی بہادر مسلح افواج...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنا باعثِ اعزاز تھا، شاہد آفریدی وزیراعظم اور ہماری دلیر افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر آپریشن بُنیانُ المرصوص کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،شاہد آفریدی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 دن کے وقفے کے بعد ہونے جا رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی سٹیڈیم پر بھارتی ڈرون حملہ ہونے کے بعد پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کو ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا تھا تاہم بعدازاں پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں پاکستان کے مسلح افواج کے لیے موسیقی کی سلامی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق میچ سے قبل میدان میں لائیو پرفارمنسز میں ساحر علی بگہ اور عذر شاہ اپنی آواز...
آل راؤنڈر روسٹن چیز کو ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (CWI) کے مطابق وہ کریگ بریتھویٹ کی جگہ لیں گے جنہوں نے مارچ 2025 میں کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا، جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اسپن بولنگ آل راؤنڈر 33 سالہ روسٹن چیز کو ایک جامع انتخابی عمل کے بعد اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس عمل میں نفسیاتی ٹیسٹنگ بھی شامل تھی تاکہ قیادت کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ دیگر امیدواروں میں جان کیمبل، ٹیون ایملاچ، جوشوا ڈا سلوا، جسٹن گریوز اور جومیل واریکن شامل تھے۔ ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اس فیصلے کی...
پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نسبت دنیا ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے بہت آگے نکل گئی ہے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے کہا کہ بطور بیٹرز اور ٹیم ماڈرن ڈے کرکٹ کے پیشِ نظر پاکستان پیچھے ہے، لیکن میں ماڈرن ڈے کرکٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہی پریکٹس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کو کیسے اپنانا ہے، اسی پر کوچز سے بات ہوتی رہتی ہے، میرا ٹارگیٹ ہے کہ مستقبل کے ایونٹس میں ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے کھیلوں۔ قومی کرکٹ ٹیم بھی اگر ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے کھیلے گی تو مشکلات...
سٹی42: پاکستان کی کرکٹر لڑکیوں نے یوم تشکر پر اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے میچوں کا آغاز شہیدوں کی قربانی کو یاد کر کے کیا۔ قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے آج ہونے والے میچوں سے پہلے تمام کھلاڑیوں نے وطن کی آزادی کے دفاع کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کے لیے دعا کی۔ چیلنجرز اور سٹارز کے درمیان نشینل بینک اسٹیڈیم کراچی جبکہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں یوم تشکر پر شہیدوں کے لئے دعا کی گئی۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اپنی گفتگوؤں میں معکہِ حق کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 کرکٹر...
JAKARTA: امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو انڈونیشیا میں غیر قانونی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ انڈونیشیا میں امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور منشیات کے لیے انتہائی سخت قوانین والے ملک میں سزا یافتہ اسمگلروں کو بعض اوقات فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جاتی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جیرڈ ڈوین شا سے جکارتہ ائیرپورٹ پر869 گرام بھنگ برآمد ہوئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ جکارتہ ایئرپورٹ میں گرفتار ہونے والے امریکی کھلاڑی 2022 سے انڈونیشین باسکٹ بال لیگ میں شرکت کر رہا ہے جبکہ گرفتاری کے بعد انڈونیشیا کی باسکٹ...
پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں یوم تشکر، سیز فائر کا خیر مقدم خواتین کھلاڑیوں نے بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کیا، قومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میچز سے قبل شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ چیلنجرز اور اسٹارز کے درمیان میچ سے قبل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں یوم تشکر پر دعائیہ تقریب ہوئی، اس کے علاوہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں بھی خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنیان مرصوص : 16 مئی 2025ء کو قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کی بلند درجات کے لیے دعا...
کرکٹ میں سیاست کی مداخلت پر آسٹریلوی صحافی میلکم کون نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں منافق قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں میلکم کون نے کہا کہ جے شاہ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فوج کی کھل کر حمایت کی، جو بطور آئی سی سی چیئرمین غیر جانبداری کے تقاضوں کے منافی ہے۔ میلکم کون نے اپنی ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے جب امن کی علامت کے طور پر بیٹ پر فاختہ کی تصویر لگائی تو ان پر پابندی لگا دی گئی مگر جے شاہ کو ایک متنازع سیاسی مؤقف اپنانے کے باوجود کوئی جواب...
کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اولمپکس کوالیفکیشن کے عمل کو "ناانصافی پر مبنی" قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جانی گریو نے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے یکطرفہ فیصلوں کیخلاف عَلم بغاوت بلند کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس کوالیفکیشن کے عمل ناانصافی پر مبنی قرار دیا۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے اولمپکس 2028 میں کرکٹ شامل ہونے کے بعد کوالیفکیشن کے اصولوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کو براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا۔ مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس؛ کرکٹ کے مقابلے کِس میدان پر ہوں گے؟ نام سامنے آگیا کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جانی...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کنٹریکٹ قواعد و ضوابط کے تحت بھارت غیر ملکی پلیئرز کو واپسی کیلئے مجبور نہیں کرسکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل قوانین کے تحت اگر کھلاڑی غیرمعمولی حالات جیسا کہ جنگ، قدرتی آفات یا پھر سیاسی بدنظمی کی صورت میں معاہدوں پر عمل درآمد نہ کرنے کیلئے آزاد ہوں گے اور اسکے کیلئے انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور فرنچائزز کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔ پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان پر شکست کے بعد بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان تو کردیا ہے تاہم غیر ملکی کرکٹرز لیگ میں واپسی کو خطرہ سمجھتے ہوئے واپسی سے انکار کررہے ہیں جبکہ دیگر بورڈز...
پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے بعد کپتان شان مسعود کی قیادت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ان کی جگہ نئے کپتان کے انتخاب پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ نائب کپتان سعود شکیل کو ٹیم کی قیادت سونپنے کی تیاری مکمل کی جا چکی ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جبکہ قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال...
بنگلا دیش کی حکومت کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز کی اجازت دینے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے جمعرات کے روز جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ہمیں پاکستان کیخلاف شیڈول سیریز کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق حکومت نے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے اور جلد اس حوالے سے باضابطہ اجازت نامہ بورڈ کو ملنے کا بھی امکان ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت تقریبا پاکستان کے دورے پر رضامند ہے اور صرف رسمی کارروائی ہونا باقی ہے، دونوں ممالک کے درمیان...
جنگی میدان پر شکست خوردہ بھارتیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو تباہ کرنے کی جعلی تصاویر پھیلانا شروع کردیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تباہ شدہ ہونے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تخلیق کردہ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ اِن تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا اسٹریکچر مکمل تباہ ہوگیا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔ مزید پڑھیں: میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز اسی گراؤںڈ پر 17 مئی سے شروع ہوں گے، جس کیلئے ٹیمیں آج سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل...
— فائل فوٹو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوبارہ آغاز سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف تمام دکانوں کو بند کروادیا گیا۔ آپریشن میں پولیس، سول ڈیفنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہوئے۔ہفتے سے دوبارہ شروع ہونے والے پی ایس ایل میچز کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا گیا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو لاہور قلندرز کے جارح مزاج بیٹر سیم بلنگز نے ٹرول کرنا شروع کردیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے انگلش کرکٹر سیم بلنگز نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ سیم بلنگز نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں پی ایس ایل 2025 کی تیز ترین اور سُست ففٹیز کا ذکر کیا گیا تھا، جہاں بابراعظم نے مختصر ترین فارمیٹ میں 47 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جبکہ انگلش کرکٹر نے محض 19 گیندوں میں سنگ میل عبور کیا۔ لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کر سکیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز پر زیادہ شائقین کرکٹ کی آمد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان 4 گروپ میچز یعنی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2 اور فائنل کے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔...
آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سیکیورٹی خدشات کے بعد انگلینڈ اپنے کھلاڑیوں کو بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت نہیں دے گا۔ رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا، اس میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ آئی پی ایل میچز کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔ انگلش کرکٹر ہیری بروک کی بطور کپتان یہ پہلی وئٹ بال سیریز ہوگی۔ مزید پڑھیں: "نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار؛ بھارتی بورڈ کو ہضم نہ ہوا" گزشتہ روز اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، ون...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز پر دباؤ بڑھانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تاہم آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے غیر ملکی کرکٹرز نے واپسی کو سیکیورٹی خدشہ قرار دیا۔ غیرملکی کرکٹرز کی جانب سے انکار نے بھارتی میڈیا اور بورڈ کو طیش دلادیا جس کے بعد بی سی سی آئی نے دیگر بورڈز سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا دباؤ بڑھایا۔ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو ہدایت دی کہ آسٹریلیا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔ پی ایس ایل کے اِن سنسنی خیز مقابلوں کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو آج سے دستیاب ہوں گے تاہم باقاعدہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کیا جائے گا۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کرپائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوبارہ...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز پر دباؤ بڑھانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تاہم آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے غیر ملکی کرکٹرز نے واپسی کو سیکیورٹی خدشہ قرار دیا۔ غیرملکی کرکٹرز کی جانب سے انکار نے بھارتی میڈیا اور بورڈ کو طیش دلادیا جس کے بعد بی سی سی آئی نے دیگر بورڈز سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا دباؤ بڑھایا۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو تیار بی سی سی آئی...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ابتدائی 4 میچز راولپنڈی جبکہ فائنل پلے آف اور ایلمینیٹر میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز ذرائع سے یہ خبر نشر ہوئی تھی کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے لیے 17 سے 25 مئی کی تاریخ رکھی گئی ہے اور یہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے حتمی شیڈول جاری کردیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے باعث پی ایس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ فوجی کشیدگی کے پس منظر میں معطل کی جانے والی دونوں ملکوں کی بڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگز — انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) — آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز اعلان کیا کہ دنیا کی سب سے مہنگی ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز 18 مئی بروز ہفتہ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں معطل کیا گیا پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کا میچ، جو دھرم شالہ میں 11ویں اوور میں روک دیا گیا تھا، دوبارہ کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے مینٹورز کو فارغ کرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد آل راؤنڈر شعیب ملک کا بیان بھی آگیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ 2 ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مینٹور شپ سے الگ ہونے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بطور مینٹور کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن اپنی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اگلے سیزن سے قبل کسی دوسرے کرکٹر کو منتخب کرنے کا مناسب وقت مل جائے۔ مزید پڑھیں: 50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز فارغ شعیب...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی مینٹورز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ دو ہفتے قبل انہوں نے خود پی سی بی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل، میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو باقاعدہ طور پر مطلع کیا کہ میں بطور ڈومیسٹک کرکٹ مینٹور اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہو رہا ہوں۔ یہ فیصلہ میں نے کافی سوچ بچار کے بعد کیا اور اس حوالے سے اپنا تحریری استعفیٰ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑیوں اور ٹیموں کے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کیلئے مینٹورز کی نمائندگی کرنیوالے شعیب ملک، سرفراز احمد، مصباح الحق، وقار یونس اور ثقلین مشتاق کو کارکردگی کا جائزہ لینے بعد گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد اور مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز کپ کا مستقبل خطرے میں! لاکھوں روپے لینے والے مینٹورز کا کیا ہوگا؟ تاہم دونوں سابق کپتانوں کو کیا عہدے دیے جائیں گے، اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی مینٹورز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ مینٹورز کی کارکردگی جانچنے کے بعد کیا گیا جس کی ہدایت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد شعیب ملک، وقار یونس، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو بطور منیٹورز ان کے عہدوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیےگئے، پی سی بی کی تصدیق تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور سرفرار احمد کو بورڈ کے اندر کوئی اور عہدہ دینے کا امکان موجود ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین...