اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی بحال کر دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے جیل قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر عائد پابندی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے جیل رول 265 کو بحال کر دیا ہے۔
عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم
لارجر بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کر رہے تھے، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل تھے، نے قرار دیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ فی الحال مؤثر نہیں رہے گا۔
اس سے قبل جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی تحریک انصاف کی جانب سے شیر افضل مروت کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے جیل رول 265 کو خلافِ آئین قرار دے کر کالعدم قرار دیا تھا۔
جیل رول 265 کے مطابق قیدیوں کو جیل میں سیاسی گفتگو کرنے سے روکا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
پنجاب حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ حکومت کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جیل رول 265 جیل نظم و ضبط کے لیے ضروری ہے۔
اب عدالت نے حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق بحال کر دی ہے، جس کے بعد پنجاب پرزن رولز میں قیدیوں کی سیاسی سرگرمیوں پر دوبارہ قدغن عائد ہو گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ تحریک انصاف جسٹس ارباب محمد طاہر جسٹس اعظم خان جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سنگل بینچ لارجر بینچ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ تحریک انصاف جسٹس ارباب محمد طاہر چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سنگل بینچ لارجر بینچ اسلام آباد ہائیکورٹ قیدیوں کی سیاسی سیاسی گفتگو جیل رول 265 سنگل بینچ
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :