حکومت ڈاکوئوں کو ہتھیار ڈالنے کیلئے منتیں کررہی ،جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رھنماء علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ھے کہ صوبہ سندھ میں بدامنی عروج پر ھے، حکومت ڈاکوں کو پکڑنے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کیلئے منت سماجت کررھی ھے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔اب پکے کے ڈاکو کچے کے ڈاکوؤں کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے ھیں، مدرسہ تفھیم القرآن میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے موٹر سائیکلیں اور موبائیل چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئی ھیں۔حزب اللہ جھکرو نے کہا کہ سندھ میں اغواء برائے تاوان اسٹریٹ کرائم ڈکیتی اور دیگر جرائم میں اضافہ ہوا ہے، دوسری طرف بجلی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ھے۔ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافوں سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ھوا ھے۔حالیہ مہنگائی کی لہر سے متوسط اور غریب طبقہ میں شدید مایوسی پائی جاتی ھے، انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کرکے حکمرانوں نے غریب پر ڈرون اٹیک کیا ھے۔انھوں نے کہا کہ صورتحال یہ ھے کہ چند یونٹ بجلی کے بل بھی ہزاروں روپے کے ارسال کئے جاتے ہیں۔ پی ڈی ایم ٹو سرکار کی حکومت نے مہنگائی میں گزشتہ حکومتوں کے بھی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اب سبزیوں کی خریداری میں بھی عوام کو دشواری پیدا ھورھی ھے ،ٹماٹر تاریخ کے بلند ریٹ پانچ سو روپے کلو فروخت ھورھے ھیں ،گھی ،دالیں،آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررھی ھیں، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرکے ریلیف دے۔ مھنگائی کی وجہ سے مزدور طبقہ خودکشی کرنے پر مجبور ہے، وفاقی حکومت.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور: جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق اسٹوڈنٹس ٹیلنٹ ایکسپو سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> راصب خان
جسارت نیوز