اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر تمام درآمدی ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنیٰ دے دیا۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں چینی کی دستیابی، معیار، قیمتوں میں استحکام اور درآمدی طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں چینی کی ممکنہ قلت اور غیر ضروری قیمتوں میں اضافے سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور مارکیٹ میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔ْاجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کے ذریعے کی جائے گی تاکہ شفافیت، معیار اور حکومتی کنٹرول کو یقینی بنایا جا سکے۔

مارکیٹ میں استحکام اور سستی و معیاری چینی کی فراہمی کے لیے فوری درآمدی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، اس سسلے میں پہلے 2لاکھ ٹن پھر دوسرا ٹینڈر 1.

5 لاکھ ٹن چینی کے لیے دیا جائے گا،

حکومت نے اس عمل کو سہل بنانے کے لیے تمام درآمدی ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنیٰ دے دیا ۔

آج بروز جمعرات 10 جولائی سونا کی فی تولہ قیمت کیا ہوگی؟جانئے

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چینی کی کے لیے

پڑھیں:

آل پارٹیز بلانے کا فیصلہ، دہشتگردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل ناگزیرہے، علی امین گنڈاپور

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز خصوصاً امن و امان کے مسائل سے نمٹنے کے لیے وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سیاست سے بالاتر ہو کر ایک مؤثر اور مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:عدلیہ کو ہتھکڑیاں لگ چکی ہیں، علی امین گنڈا پور

یہ بات انہوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی کی صورتحال پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے متعلقہ اراکین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف تمام مکاتبِ فکر اور عوام کی مشاورت سے ایک متفقہ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ایک حکومتی نمائندہ وفد بھی تشکیل دیا جائے گا جو مختلف علاقوں کا دورہ کر کے عوامی تجاویز اکٹھی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بطور وزیر اعلیٰ کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کرسکتا ہوں ، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے تاکہ قومی یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے باہم یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے طے شدہ حکمت عملی کو عملی جامہ پہنائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ضم شدہ اضلاع کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرنے کی ہدایت کی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پائیدار امن صرف اجتماعی مشاورت، نتیجہ خیز اقدامات اور متفقہ فیصلوں سے ہی ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل پارٹیز کانفرنس علی امین گنڈاپور

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہے ؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
  • خیبرپختونخوا حکومت کا امن وامان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا حکومت کا امن و امان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
  • آل پارٹیز بلانے کا فیصلہ، دہشتگردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل ناگزیرہے، علی امین گنڈاپور
  • وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ
  • 500,000 میٹرک ٹن تک چینی درآمد کرنےکی حکومتی منظوری
  • چینی باشندوں کے گھر چوری کا ڈراپ سین، 3 ملزمان گرفتار، سوا کروڑ برآمد
  • چینی کی بڑھتی قیمت پر قابو کیلئے حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ
  • لاہور میں چینی شہری کے گھر سے 1 کروڑ 80 لاکھ کی چوری، ملزمان گرفتار