اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات طے
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات طے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔
ملاقات میں پاک-امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔
اس موقع پر دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اسحٰق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف، خطے کی صورتحال اور پاک-امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر میں 4,000 متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس کی تقسیم مکمل کر لی کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر میں 4,000 متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس کی تقسیم مکمل کر لی پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری راولپنڈی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، خطرناک دہشت گرد گرفتار اسرائیل کا ایک اور متنازع قدم، پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور غزہ کے لیے امداد لے جانے والے جہاز “حنظلہ” سے رابطہ منقطع، اسرائیلی ڈرون حملے کا خدشہ بنوں: پولیس اسٹیشن بسیہ خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسح ق ڈار
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کرینگے
ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکہ پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا واشنگٹن پہنچنے پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے استقبال کیا۔
اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے دوران پاک بھارت سمیت دیگر معاملات زیربحث آئیں گے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی نئی وارننگ ، کمپنیوں میں تشویش کی لہر
واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے اقدامات کو اجاگر کیا تھا، پاکستان کی صدارت میں سکیورٹی کونسل نے ایک قرارداد بھی منظور کی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ جلد طے ہوگی، پاکستان شام کی آزادی اور خودمختاری کی حمایت کرتا ہے۔
ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار